خواتین کیلئے نئی موبائل ایپ تیار

image
وزارت آئی ٹی نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے بیٹی کے عنوان سے پروگرام کا آغاز کردیا۔ یہ موبائل ایپلی کیشن خواتین سے متعلق پروگرامز پر مشتمل ہے۔

وزارت آئی ٹی کے اعلامیہ کے مطابق وزارت آئی ٹی نے بیٹی کے عنوان سے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ ایپلی کیشن خواتین کو اپنے حقوق کے بارے میں رہنمائی فراہم کرے گی۔

خواتین کو تعلیم، صحت، نوکری کے حصول کی معلومات بھی اس ایپ سے فراہم کی جائے گی۔ ایپ نزدیک ترین اسپتال، ویمن پولیس اسٹیشن اور ہاسٹلز کی معلومات دے گی۔

News Source : Samaa News

You May Also Like :
مزید