کیا دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور دوبارہ ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے؟

image

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہیں کہ وہ رواں برس اپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ فلم میں کام کریں گی۔دپیکا اور رنبیر سپر ہٹ فلم یہ جوانی ہے دیوانی کے بعد فلم ’تماشہ‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے اور اب خبریں ہیں کہ دونوں ہدایت کار لو رانجن کی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کیلئے ہدایت کار لو رانجن کی پہلی پسند دپیکا پڈوکون ہیں جس میں اداکارہ کا اہم کردار ہے جب کہ فلم میں ہیرو کا مرکزی اداکار رنبیر کپور کریں گے۔فلم میں دپیکا پڈوکون اور رنبیر کے ساتھ اجے دیوگن کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے، تاہم ہدایت کار کی جانب سے فلم کا نام اب تک واضح نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اس حوالے سے بھی تصدیق نہیں ہوسکی کہ دپیکا نے لو رانجن کی پیشکش کو قبول کیا ہے یا نہیں۔

You May Also Like :
مزید