ماہرہ خان کا افغان مہاجرین کیمپ کا دورہ

image

ماہرہ خان کا افغان مہاجرین کیمپ کا دورہکراچی:(06 ستمبر 2018) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے بحالی مہاجرین( یو این ایچ سی آر) کے ساتھ پاکستان میں قائم افغان مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اوران کے ساتھ مل کر ’’دل دل پاکستان‘‘بھی گایا۔اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں فخر ہے پاکستان دنیا کے دریا دل ملکوں میں سے ایک ہے اور پچھلے 40 سال سےافغان مہاجرین کو پناہ دئیے ہوئے ہےاور ان کی مدد کررہا ہے.View this post on InstagramA lot of times my job has allowed me to witness days and moments that humble me. Today was one of those days. Today I’m also proud to say that my country is one of the most generous countries of the world. The Government and people of Pakistan – with the support of the international community – have been generously hosting Afghan refugees for nearly forty years. Since 2002, around 4.3 million Afghan refugees have returned back to Afghanistan under the largest voluntary return programme in the world. The UN refugee agency has been closely working with the Government of Pakistan and other partners to ensure that the rights of refugees are fully protected. Pakistan continues to host 1.39 million Afghan refugees. You may ask, why should we care? We must care because more than half of the refugees are kids. A lot of them came unaccompanied, without their mothers or fathers.. a lot of them were even born here. They are our future, every child in the world is. No one chooses to be a refugee. No one chooses to leave their home. #unhcrpakistan #UNHCR @unhcrpakistanA post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on Sep 5, 2018 at 6:16am PDTماہرہ خان نے پاکستانی ہونے پر فخر کرتے ہوئے کہا مجھے یہ کہتے ہوئے بہت فخر محسوس ہورہا ہے کہ پاکستان دنیا کے دریا دل ملکوں میں سے ایک ہے جو تقریباً 40 سال سے افغان مہاجروں کو پناہ دئیے ہوئے ہے۔ماہرہ خان نے کہا کہ 2002 میں 4.3 ملین (43 لاکھ) افغان مہاجرین واپس اپنے ملک چلے گئے تھےتاہم پاکستان اب بھی 1.39 ملین تقریباً 13 لاکھ 90 ہزار افغان مہاجرین کو پناہ دئیے ہوئے ہے۔ ان مہاجرین میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے جو اپنے والدین کے بغیر یہاں رہ رہے ہیں، یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ ہمیں ان کی مدد کرنی چاہئیے کیونکہ کوئی بھی اپنا گھر چھوڑنا نہیں چاہتا۔ماہرہ خان نے کہا ان بچوں کے مستقبل کیلئے جدوجہد کرنے کا مطلب ہے کہ یہ بچے کارآمد افراد بن کر نکلیں گے، آئیے ان مہاجرین کی مدد کریں اورمثبت تبدیلی لائیں پاکستان زندہ باد۔یہ بھی پڑھیےاداکار شاہد کپور بیٹے کے باپ بن گئے ہیںپاک فوج کے موضوع پر بنائے گئے مشہور ڈرامےSpread the loveAbbTakk News Afghan Refugee Camp Entertainment MAHIRA KHAN visit ماہرہ خان کا افغان مہاجرین کیمپ کا دورہ

You May Also Like :
مزید