ملیے ایئربس اے380 اڑانے والی یو اے ای کی پہلی خاتون پائلٹ سے

image
ابو ظبی : متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی عائشہ المنصوری نے ایئربس اے 380 اڑانے والی یو اے ای کی پہلی خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تفصیلا ت کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں رہنے والی خاتون عائشہ المنوری نے تاریخ رقم کر دی اور ایئر بس اڑانے الی یو اے ای کی پہلی خاتون پائلٹ بن گئی ہے۔

عائشہ کے پائلٹ بننے کے سفر کا آغاز اس وقت ہوا جب اس کی پائلٹ بہن نے عائشہ کو العین کے ایئر شو کا دورہ کروایا۔

عائشہ نے اماراتی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایئر شو میں کچھ افراد موجود تھے جنہوں نے مجھے بتایا کہ اتحاد ایئرلائن نے نیشنل کیڈٹ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جس میں تمھیں بھی شرکت کرنی چاہیے اور میں اتحاد کے پروگرام میں شامل ہوگئی اور آٹھ ماہ بعد میں اتحاد ایئرلائن کی ایک تربیت یافتہ پائلٹ ہوں۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عائشہ المنصوری کی پہلی پرواز ایئربس اے 380 کی ہے جو ابو ظبی سے اردن کے دارالحکومت عمان کے لیے پرواز کرے گی۔ عائشہ نے بتایا کہ اے 380 اڑانے کا اپنا ہی مزہ ہے، یہ بہت بڑا طیارہ ہے لیکن اس کا کنٹرول بلکل اے 320 کی مانند ہے، میں طیارہ اڑاتے ہوئے بہت محظوظ ہوتی ہوں۔

عائشہ نے المنصوری اپنے خاتون سینئر پائلٹ ہونے کے کرادر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ میں دیگر خواتین و نوجوان لڑکیوں کے لیے ایک مثبت مثال ہوں‘۔

News Source : ARY NEWS

You May Also Like :
مزید