شادی سے انکار پر شرمناک سزا ۔۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس لڑکی کا فیصل آباد کے بزنس مین سے کیا رشتہ ہے؟

image

کل سے سوشل میڈیا پر فیصل آباد کی طالبہ خدیجہ کا واقعہ زیرِ بحث ہے ہر کوئی اس لڑکی کو انصاف دلوانے کے لئے اپنی آواز بلند کر رہا ہے۔ دراصل ایسے کیسز کسی بھی معاشرے میں اس وقت سامنے آتے ہیں جب پیسے کو سب سے بالاتر رکھا جاتا ہے اور انسانیت کو پیروں تلے روند دیا جاتا ہے۔ یہ کیس بالکل اسی کی مثال ہے کیونکہ خدیجہ ایک یتیم بچی جس کا ایک بھائی آسٹریلیا میں ہے اور دوسرا لندن میں رہتا ہے جبکہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ اکیلی رہتی تھی۔ شادی سے انکار پر اس کو بے پناہ تکلیف دی گئی، اس کے ساتھ مظالم کی انتہا کردی گئی۔

کل رات سے ٹوئٹر پر #sheikhanaali بہت زیادہ ٹرینڈ کر رہا ہے اور ہر جگہ اس لڑکی کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں لیکن اس خوبصورت لڑکی کا شیخ دانش کے ساتھ کیا رشتہ ہے جو فیصل آباد واقعے کا مرکزی ملزم ہے؟

ایک معروف صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ: یہ لڑکی شیخ دانش کی بیٹی شیخ انا ہے۔ 3 سال پہلے انا شیخ (شیخ دانش کی بیٹی ) ہے اس کی دوستی خدیجہ سے ہوئی اور دونوں کا ایک دوسرے کے گھر آنا جانا شروع ہوا۔ شیخ انا اس سے پہلے بھی اپنے باپ کے لئے لڑکیوں کو پیسہ دیکھا کر دوستی کر کے گھر تک لاتی تھی اور پھر اپنے باپ سے دوستی کرواتی تھی۔ اسی مقصد کے لئے خدیجہ کے ساتھ دوستی کی اور اپنے گھر لائی وہاں شیخ دانش کو خدیجہ پسند آگئی اور اسے ہر طرح کی خوشی، پیسہ، شاپنگ اور اسی طرح کی چیزیں دے کر منانے کی کوشش کی گئی تاکہ وہ بھی مان جائے یا، مگر اس نے انکار کر دیا تو شادی کا بہانہ بنایا اور کہا کہ تم مجھ سے شادی کرلو! جس کے لئے انا شیخ بھی خدیجہ پر زور ڈالنے لگی مگر میدیکل کی طالبہ خدیجہ کی جانب سے مسلسل انکار ہوتا رہا۔ خدیجہ اپنی والدہ کے ساتھ اکیلی رہتی ہے جبکہ اس کا ایک بھائی لندن اور ایک آسٹریلیا میں رہتا ہے۔ کچھ دن قبل جب ایک بھائی پاکستان آیا ہوا تھا شیخ انا اور دانش خدیجہ کے گھر رشتہ لیکر پہنچ گئے جسے اس کے بھائی اور والدہ نے بہت پیار سے منع کر دیا کہ اپ اس کے باپ کی عمر کے ہیں اپ کی اپنی بیٹی اس کی ہم عمر ہے۔

اور اس کے بعد سارا معاملہ پیش آیا۔ لیکن اب تک پولیس کی جانب سے اس کیس پر مکمل گفتگو نہیں کی گئی، لہٰذا سوشل میڈیا پر چلنے والی ہر قسم کی معلومات پر یقین رکھنا مناسب نہ ہوگا۔ اس کیس میں اب تک تمام ملزمان گرفتار ہوگئے مگر دانش کی بیٹی انا کو پکڑا نہ جا سکا جوکہ اس کیس میں مرکزی کردار کا کام کرتی رہی۔ واضح رہے شیخ دانش ایک بڑا بزنس مین ہے اور ان کا پاکستان کی سیاسی شخصیات سے بھی رابطہ ہے۔

You May Also Like :
مزید