پاکستان کی پہلی آرمی چیف بننے کی خواہش کرنیوالی لڑکی کس کی بیٹی ہے؟ جانئے

image

پاکستان کی خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں سے کسی طور پیچھے نہیں ہیں۔ خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر کے اپنی صلاحیتوں اور قابلیتوں کا لوہا منوایا ۔ پاکستانی طلبا کے ساتھ ساتھ طالبات بھی زندگی کے مختلف شعبوں میں ترقی حاصل کر رہی ہیں۔ حال ہی میں مردان کیڈٹ کالج کی13 سالہ طالبہ کے بیان نے میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔مردان کے کیڈٹ کالج کی طالبہ دُرخانئی بنوری نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ پاکستان کی پہلی خاتون آرمی چیف بننے کی خواہشمند ہے۔ پاکستان کے شمال مغربی علاقہ میں یہ پاکستان کا پہلا گرلز گیڈٹ اسکول ہے جسے گذشتہ سال کے آغاز میں تعمیر کیا گیا۔ درخانے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب ایک عورت ملک کی وزیر اعظم بن سکتی ہے ، وزیر خارجہ بن سکتی ہے، اسٹیٹ بنک کی گورنر بن سکتی ہے تو آرمی چیف بھی بن سکتی ہے۔درخانے کا کہنا تھا کہ میں اسے ممکن بناں گی اور آپ سب دیکھیں گے۔ کیڈٹ کالجز جو حکومت کے زیر انتظام چلتے ہیں ، میں ملٹری ایجوکیشن برانچ کے افسران بھی طلبا کو تعلیم دیتے ہیں۔ گرلز کیڈٹ کالج کے پرنسپل بریگیڈئیر (ر) جاوید سرور نے کہا کہ ہماری طالبات کو تیار کیا جاتا ہے کہ وہ جو چاہیں ، جس شعبے میں جانا چاہیں جا سکتی ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ اپنی سمجھداری سے یہ تمام طالبات معاشرے میں ہونے والی نا انصافیوں کا مقابلہ کریں اور یہ صرف تب ہی ممکن ہے جب انہیں تعلیم دی جائے۔ درخانے ایسی لڑکیوں کے لیے ایک مثال ہے۔ ایسی طالبات اور ان کے عزائم ملک و معاشرے میں خواتین کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

You May Also Like :
مزید