پاکستانی فنکارمہوش حیات کے حق میں نعرے بلند کرنے لگے

image
کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے مہوش حیات کو ملنے والے سول اعزاز پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے ان کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اداکارہ مہوش حیات کو جب سے پاکستان کا چوتھا بڑا سول اعزاز تمغہ امتیاز دینے کا اعلان ہوا ہے تب سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں نشانے پر رکھا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پرمہوش حیات کو تمغہ امتیازدینے کے خلاف مہم چل پڑی ہے اور بہت سے لوگ اس بات پر حیران ہیں کہ مہوش حیات نے آخر ملک کے لیے ایسا کون سا کارنامہ انجام دے دیا کہ انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا جارہا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے مہوش حیات کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے لیے بھرپور حمایت کا اعلان کیاہے۔ اداکارہ ماہرہ خان نے مہوش حیات کوتمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ لوگوں کاکام باتیں بناناہےلہٰذا اسے نظر انداز کریں۔

News Source : Daily Khabrain

You May Also Like :
مزید