یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے پاکستانی اسکولوں میں طالبات کیلئے بڑا حکم جاری کردیا گیا

image
’’یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے ‘‘پاکستانی اسکولوں میں طالبات کیلئے بڑا حکم جاری کردیا گیا ،۔۔۔۔ فیصل آباد سے سکولوں میں فئیر ویل منانے کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے جہاں سرکاری اسکولوں میں کلر ڈے اور فئیر ویل منانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈی ای او سینڈری ایجوکیشن نے سکولوں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ سکولوں میں کوئی کلر ڈے نہیں منایا جائے گا اور نہ ہی فئیر ویل منقعد کی جائے گی۔اس فیصلے کے بعد سکول اساتذہ کا کہنا ہے کہ فئیرویل پر پابندی لگانا درست اقدام نہیں۔سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ فئیر ویل ایک اچھی روایت ہے پابندی لگانا درست اقدام نہیں ہے۔جب کہ سرکاری سکولوں کے طلباء نے بھی فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جس سکول میں اتنے سال پڑھا ہو وہاں سے اچھی یادیں لے کر جانے کے لیے فئیر ویل کا ہونا ایک اچھی بات تھی لیکن اب اس پر پابندی لگا دینا افسوسناک ہے کیونکہ پہلے ہی سرکاری سکولوں میں اس طرح کی سرگرمیاں بہت کم کی جاتی ہیں۔ جب کہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز سکولوں کے بچوں کے ہوم ورک پر پابندی کی تجاویز مانگ تھیں، بچے سکولوں میں 8 گھنٹے گزارتے ہیں، توپھر ہوم ورک کیوں ؟ دوسری صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینا بچوں کی نشرونماء کیلئے ضروری ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ سکولوں میں زیرتعلیم بچوں کیلئے ہوم ورک پر پابندی ہونی چاہیے یا نہیں؟ انہوں نے کہا کہ بچے سکول میں پڑھائی کیلئے 6 سے 8 گھنٹے گزارتے ہیں، اور اگر گھر میں بھی آکر انہیں مزید ایک یا دو گھنٹے ہوم ورک کیلئے مختص کرنا پڑ جائیں تو ان کو دوسری صحت مند سرگرمیوں کیلئے بہت کم وقت ملتا ہے، لیکن یہ وقت بچوں کی نشرونما کیلئے ضروری ہوتا ہے۔

News Source : Ausaf

You May Also Like :
مزید