پاکستانی طالبہ نے خواتین کی حفاظت کے لیے ایپ ایجاد کر لی

image
اسلام آباد (فوزیہ چودھری) ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے۔ پاکستانی نوجوان علم و ہنر میں دنیا سے کم نہیں۔ اسلام آباد کی طالبہ نے کمال کردکھایا، خواتین کی حفاظت کے لیے ایپ ایجاد کرلی۔

اسلام آباد کی باہمت طالبات، جس نے ایجاد کیا ایساآلہ، جس سے وہ اپنی خفاظت خود کرسکیں گے، جی ہاں نسٹ کی طالبات نے ایسا آلہ ایجاد کرلیا، جس سے وہ گھر سے باہر خطرے کی صورت میں اپنی حفاظت کرسکتی ہیں

خواتین کے دوپٹے پہ لگی پن کو جو درحقیت ایک ماٸیکروچپ ہو گی موبائل پورٹل سےمنسلک کیا جاسکے گا، اس چپ سے قربیی عزیروں کو جہاں ان کی لوکیشن کے بارے معلومات ملتی رہیں گی، وہاں قانون نافذ کرنےوالے ادروں کو خواتین کی ہراسگی سے متعلق مقدمات میں آسانی مہیا ہوسکے گی۔

اس منفرد آئیڈیا سے متعلق طالبات کی ابتدائی سروے میں اسے خواتین کی جانب سے مثبت رسپانس بھی ملا۔ خواتین نے اس کو وقت کی ضرورت قراردے دیا۔

طلبا جب اپنی تیعلمی تواناٸیاں معاشرے کی بہتری کے لیے صرف کرنے لگے جاٸیں تو پھر پپلک اور پارٸیواٹ سیکڑ کی یہ ذمہ داری ہے کہ ان کے اچھوتےآٸٸڈیاز کو بھرپور سپورٹ دینے کے لیے میدان میں اتر آٸیں۔

News Source :Public News

You May Also Like :
مزید