چار ماہ کی فاطمہ پولیو کا شکار، ہنگو میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا

image
ہنگو میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہنگو میں پولیو کا ایک کیس سامنے آگیا جہاں چار ماہ کی فاطمہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ بچی فاطمہ کا تعلق یوسی دلن سے ہے۔واضح رہے کہ رواں سال کے دوران پولیس کا یہ تیسرا کیس ہے اس سے قبل 2 فروری کو ضلع باجوڑ کے 11 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ ملک میں پولیو کا پہلا کیس پشاور میں 11 جنوری کو سامنے آیا تھا۔پشاور کے ضلع لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں 16 ماہ کی انعم میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

News Source :Abb Takk

You May Also Like :
مزید