سیٹ پر کرسی کے پیچھے کھڑی رہتی تھی کیونکہ صنم جنگ کے ساتھ ہونے والی باڈی شیمنگ پر ان کے شوہر میدان میں آگئے بیوی کا ساتھ کیسے دیا؟

image

صنم جنگ نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور وی جے کیا تھا, اسکے بعد انھوں نے اداکاری کی دنیا میں فدم رکھا اور ان کا پہلا ہی ڈرامہ دل مضطر ایک میگا ہٹ ثابت ہوا جس نے انہیں پاکستان کی سب سے پسندیدہ اداکاراؤں میں شامل کردیا تھا۔ صنم اپنے کام کے حوالے سے ہمیشہ بہت سلیکٹو رہی ہیں اور انھوں نے اپنے کیرئیر میں ایک بہت ہی منفرد انداز اپنایا ہے۔ صنم جنگ نے اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی قاسم جعفری سے شادی کر لی تھی۔

جب وہ ہم ٹی وی کا مارننگ شو جاگو پاکستان جاگو کر رہی تھیں تب وہ اپنی بیٹی عالیہ کیلیئے حاملہ تھیں۔ صنم کو اس وقت بہت سی باتوں اور تنقیدوں سے گزرنا پڑا

حال ہی میں ایک انٹرویو میں، انھوں نے شیئر کیا کہ وہ سیٹ پر کرسیوں کے پیچھے کھڑی رہتی تھیں اور بیٹی کی پیدائش کے بعد خود کو چھپانے کے لیے کیو کارڈز کا استعمال کرتی تھیں۔ اور اب ان کا تازہ ترین ڈرامہ پیاری مونا بھی باڈی شیمنگ کے مسئلے پر ہی بنا ہے۔

انھوں نے شیئر کیا کہ یہ ان کے لیے واقعی ایک برا تجربہ تھا اور جب وہ کام سے واپس آتی تھیں تو واقعی اداس ہوتی تھیں۔ صنم نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں ڈیزائنرز بھی ایسی خواتین کو تیار نہیں کرنا چاہتے جو ان کے معیاری سائز کی نہ ہوں, جسکی وجہ سے انہیں اپنی الماریوں کو ترتیب دینے کے لیے جدوجہد کرنی پڑی۔

اس وقت قاسم نے میری مدد کی اور حوصلہ افزائی کی۔ وہ میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے بتاتے کہ تم بہت خوبصورت ہو, مجھے آپ کے وزن سے کبھی فرق نہیں پڑے گا اور نہ ہی اس حقیقت میں کوئی تبدیلی آئے گی کہ میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔

You May Also Like :
مزید