وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم اپنے ہی کھانوں پر کیوں ہنس پڑیں ؟

image

پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں باہر سے آئے مہمانون کی عزت و مہمان نوازی بہت اچھے سے کی جاتی ہے، اور جب کوئی مشہور ایکٹر یا کرکٹر کسی باہر ملک کی خاتون سے شادی کرلے تو اسکا بھی کھلے دل سے استقبال کیا جاتا ہے۔

ہمارے کرکٹرز نے بھی جب غیر ملکی دوشیزاؤں سے شادی کی تو عوام نے انھیں بھی اپنا سمجھا پھر چاہے وہ بھارتی اسٹار ثانیہ مرزا ہو یا آسٹریلوی شہری شنیرا اکرم۔

شنیرا اکرم اپنے سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں اور کچھ نہ کچھ شئیر کرتی رہتی ہیں، حال ہی میں انھوں نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے انگریزوں کے کھانوں کا مذاق اُڑا دیا۔

شنیرا اکرم کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ مجھے 'گورا' کوکنگ شو دیکھنا پسند ہے اور جب وہ کہتے ہیں "اب مصالحہ ڈالنے کا وقت آگیا ہے" تو میں انتظار کرتی رہ جاتی ہوں کہ وہ کالی مرچ اور نمک کے علاوہ کوئی مصالحہ ڈالیں۔

واضح رہے کہ لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے 2013ء میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے شادی کی تھی۔

اس جوڑی کی ایک بیٹی عائلہ بھی ہے۔

وسیم اکرم سے شادی کے بعد سے شنیرا اکرم پاکستان ہی میں مقیم ہیں اور یہاں کی ثقافت میں کافی رچ بس گئی ہیں اور ہمیشہ یہاں کے لوگوں سے جڑی رہتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید