فجر کی نماز پڑھتے ہوئے مار دیا ۔۔ شوہر نے نئی نویلی دلہن کو کیوں مارا ؟

image

شادی کا دن دولہا اور دلہن کے لئے ایک پر مسرت دن ہوتا ہے ، دونوں ہی اپنی زندگی کی نئی شروعات کرنے والے ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ کئی قسم کے خواب سجاتے ہیں لیکن کچھ ایسے بدنصیب بھی ہوتے ہیں جو اپنے ہاتھوں اپنی خوشیوں کا گلا گھونٹ دیتے ہیں۔ شوہر نے شادی کے دوسرے دن ہی فجر کی نماز ادا کرتی ہوئی دلہن کو مار دیا۔

یہ افسوس ناک واقعہ کوئٹہ میں پیش آیا جہاں جہاں ایک دولہا نے شادی کے اگلے دن ہی صبح کے وقت اپنی بیوی کو مار دیا جو اس وقت نمازِ فجر ادا کر رہی تھی اور سجدے میں تھی۔ دلہن کوئٹہ کی جامعہ میں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی طالبہ تھی۔ جس کو شوہر نے بے دردی سے قتل کر ڈالا۔ اس کے قتل کے بعد ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ امینہ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

کوئٹہ میں خواتین اب بھی اپنے بنیادی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہیں وہیں ان کو گھروں میں خود شوہر، باپ اور بھائی یوں بے دردی سے قتل کردیتے ہیں جس پر نہ تو کوئی قانون ہے اور نہ کوئی قانون کا رکھوالا۔ domestic violence کے نام پر آج تک جتنے بھی قوانین بنائے گئے ان سب کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ یہاں ایک بات قابلِ غور ہے کہ گھریلو تشدد صرف ان پڑھ جاہل یا کم پڑھا لکھا طبقہ نہیں کر رہا بلکہ پڑھے لکھے گھرانوں میں پڑھی لکھی امینہ جیسی خوتاین کو بھی غیرت کے نام پر قتل کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں لیکن اب تک کی اطلاعات کے مطابق یہ بتایا جاتا ہے کہ امینہ کی موت کی وجہ صرف یہ بنی کہ اس نے شادی کے بعد پڑھائی جاری رکھنے اور آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

You May Also Like :
مزید