سولہ سالہ طالبہ امن کے نوبل انعام کیلئے نامزد

image
سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ طالبہ گرتا تھنبرگ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرتا تھنبرگ کی کاوشوں نے ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک عالمی تحریک کو جنم دیا ہے، انھیں ناروے کے تین اراکینِ اسمبلی نے نامزد کیا ہے، اگر وہ کامیاب ہوتی ہیں تو وہ یہ انعام جیتنے والی نوجوان ترین شخص ہوں گی۔

پاکستان کی ملالہ یوسفزئی نے یہ انعام 17 سال کی عمر میں حاصل کیا تھا، گرتا تھنبرگ نے اس خبر کے ردعمل میں ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ یہ نامزدگی ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

Honoured and very grateful for this nomination ❤️ https://t.co/axO4CAFXcz — Greta Thunberg (@GretaThunberg) March 14, 2019

News Source :24 News

You May Also Like :
مزید