سپر ماڈل ایمان علی نے بھی شادی کا اعلان کردیا، دولہا پاک فوج کے کس نشان حیدر کا پوتا ہے؟ جانیں

image

پاکستان کی سپر ماڈل و اداکارہ ایمان علی نے بھی شادی کا عندیہ دے دیا۔ اطلاعات ہیں کہ ان کی شادی اگلے ماہ فروری میں میجر عزیز بھٹی شہید کے پوتے بابر بھٹی کے ساتھ ہوگی۔ ایمان علی کی جا نب سے انسٹاگرام پر اپنے منگیتر بابر بھٹی کے ساتھ تصویر شیئر کی گئی ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ ایمان علی کی جانب سے اپنے منگیتر کی تصویر شیئر کی گئی ہو۔ 38 سالہ ایمان علی معروف اداکار عابد علی کی صاحبزادی ہیں۔ آل پاکستان ڈرامہ پیج کے مطابق ایمان علی کی منگنی بابر بھٹی کے ساتھ ہوچکی ہے جو کہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے پوتے ہیں۔ دی فیشن لائف کے مطابق دونوں کی شادی اگلے مہینے (فروری) میں ہوگی جبکہ ڈھولکی کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔

You May Also Like :
مزید