ٹیلر سوئفٹ مائیکل جیکشن کا ریکارڈ توڑنے کو تیار

image
گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ مائیکل جیکسن کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ٹیلر سوئفٹ کا شمار صرف امریکا میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بہترین گلوکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے۔

گلوکارہ کے اس ہی ٹیلنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اگلے ماہ منعقد ہونے والے امریکی میوزک ایوارڈز میں آرٹسٹ آف دی ڈیکیڈ (دہائی کی بہترین فنکارہ) کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایوارڈز انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ کو نومبر میں یہ اعزاز دیا جائے گا۔ اس اعزاز قبول کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیلر سوئفٹ مشہور زمانہ پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کا ریکارڈ بھی توڑ دیں گی۔

ٹیلر سوئفٹ اب تک 23 امریکن میوزک ایوارڈز جیت چکی ہیں، اس سال انہیں 5 ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مائیکل جیکسن نے اب تک امریکن میوزک ایوارڈز میں 24 ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی جریدے فوربز نےرواں سال کی مشہور لوگوں کی فہرست جاری کی تھی جس کے مطابق امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ 18 کروڑ 50 لاکھ ڈالرکما کردنیا کی امیرترین شخصیات کی فہرست میں ٹاپ پر آگئیں۔

انتیس سالہ گلوکارہ نے 2016 میں بھی 17کروڑڈالرکمائےجس کے بعد ان کانام فوربز کی100 دولت مندسیلبرٹی کی فہرست میں اول نمبرپرآگیاتھا۔ گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ کا ریپیوٹیشن اسٹیڈیم ٹوربھی ان کی رواں کی آمدنی میں اضافے کاباعث بناجو امریکاکی تاریخ کےہائیسٹ گراسنگ ٹور کے طورپرسامنے آیا تھا۔ خیال رہے کہ معروف امریکی گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ محض اچھی آوازہی نہیں بلکہ ایک انتہائی خوبصورت دل کی بھی مالک ہیں، چند ماہ قبل گلوکارہ نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی طالبہ کاتعلیمی خرچہ اٹھایا تھا اوریونیورسٹی کی فیس ادا کرنےمیں انکی مدد کی تھی۔

کینیڈا کی انٹاریویونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والی پاکستانی طالبہ عائشہ خرم کومعاشی مشکلات کے باعث اپنی ٹیوشن فیس کی ادائیگی میں مشکلات کا سامناتھا۔ گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ نے6ہزار3سوچھیاسی کینیڈین ڈالرفیس اداکرکےطالبہ کادل جیت لیا تھا۔

News Source : Bol news

You May Also Like :
مزید