ترک خاتون سیاح موٹر سائیکل پر براستہ ایران پاکستان پہنچ گئیں

image
ترک خاتون سیاح موٹر سائیکل پر ایران سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچ گئی خاتون کا گجرات پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

ترک خاتون سیاح لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ گجرات پہنچیں جس کانیشن ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل اور کراس روٹ کی جانب سے مراڑیاں میں شاندار استقبال کیا گیا، ترکش خاتون اوزبے ایسل( asil ozbay) استنبول کی یونیورسٹی میں ٹیچر کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

وہ ہر سال موسم گرما کی چھٹیوں میں مختلف ممالک کا سفر کرتی ہے جس کا مقصد ان ممالک میں بسنے والے افراد کے طرزِ زندگی کو دیکھنا ہے، اوزبے ایسل کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسا پیار کسی ملک سے نہیں ملا، یہاں کے لوگ بہت ملنسار ہیں۔یہاں کا ماحول بہت اچھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی موقع ملا تو پاکستان کا سفر ضرور کروں گی، پاکستان کے عمدہ اور لذیذ کھانوں کا اپنا ہی مزہ ہے، ترک خاتون سیاح پا کستان سے اپنے اگلے سفر پر انڈیا اور نیپال جائیں گی۔

News Source : nawaiwaqt

You May Also Like :
مزید