6 ملکوں میں اپنی سالگرہ کا جشن منانے والی خاتون نے سالگرہ میں آئے مہمانوں کو لاکھوں کی مالیت کا ایسا کیا تحفہ دے دیا جو دنیا حیران رہ گئی؟

image

نت نئے انداز سے سالگرہ منانے والے کئی مختلف لوگوں کے بارے میں تو آپ نے بھی سنا ہی ہوگا اور مہنگی ترین سالگرہ منانے والے تو سیے بھی دنیا کی نظروں میں رہتے ہی ہیں۔ ایسی ہی ایک لبنانی خاتون آجکل دنیا کی نظروں میں ہیں جنھوں نے اپنی چالیسویں سالگرہ کا جشن اس انداز سے منایا کہ دیکھ کر شرکاء بھی حیران رہ گئے۔

عالمی میڈیا ویب سائٹ ڈیلی میل کے مطابق:

دنیا کی 50 امیر ترین خواتین میں سے ایک خاتون جن کا تعلق لبنان سے ہے انھوں نے حال ہی میں اپنی 40ویں سالگرہ کی تقریب ہسپانیہ کے جنوب میں مالاگا ریجن کے مقام میجاس پر واقع اپنے محل میں رکھی تھی جس کو پورے شاہی انداز سے منایا گیا اس میں انھوں نے کروڑوں ڈالر خرچ کر دیے۔ سالگرہ کی تقریب میں خاتون نے صرف لباس ہی 2.5 کروڑ کا زیب تن کیا جبکہ سالگرہ میں آنے والے شرکاء کو پانچ ہزار ڈالریعنی 8 لاکھ ایک سو چھیانوے ہزار دو سو پچاس کا گفٹ بھی دے دیا۔

خاتون کی جانب سے شرکاء کو دیئے جانے والے تحفوں میں 1600 ڈالر کی پینسلیں، 600 ڈالر کے مشروبات ، 650 ڈالر قیمت کی جینز کی پینٹس کا جوڑا، چہرے کے لیے ایک ماسک، سونے کا پانی چڑھا چمڑے کا بٹوہ جس کی قیمت 85 پاؤنڈ اسٹرلنگ، Caviar کا ایک پیکٹ اور بیوٹی کریمیں شامل ہیں۔ خاتون نے صرف ایک ہی جگہ نہیں بلکہ بیک وقت دبئی، لندن، کویت، پیرس ، ٹوکیو اور ماسکو میں بھی اپنی چالیسویں سالگرہ کا جشن منایا۔ ان کی زیب تن میکسی مشرق وسطیٰ کی طرز پر تیار کی گئی ہے جس میں 36 بڑے اور تقریباً 4000 چھوٹے ہیرے اوربے شمار قیمتی موتی بھی لگائے گئے ہیں۔

You May Also Like :
مزید