آٹے کے خستہ بسکٹ گھر میں بنائیں اس آسان ٹپ کے ذریعے تو ابھی بنائیں اور مزے لے کر کھائیں

image
ٹے کے خستہ بسکٹ گھر میں بنائیں اس آسان ٹپ کے ذریعے تو ابھی بنائیں اور مزے لے کر کھائیں بسکٹ تو سب کو ہی پسند ہوتے ہیں اور شام کی چائے کے ساتھ اگر بسکٹ مل جائیں تو اس کا مزہ ہی دوبالا ہوجاتا ہے۔ آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں گھر کے بنے آٹے کے بسکٹ جو ہر کوئی کھائے اور کھاتا رہ جائے۔ اور اگر آپ کے پاس گھر میں مائیکروویو اوو نہیں ہے تو گھبرانے کی بات نہیں کیونکہ یہ بسکٹ آرام سے چولہے پر باآسانی بن سکتے ہیں۔

بسکٹ بنانے کا طریقہ:

  • * بسکٹ بنانے کے لئے سب سے پہلے چار کپ آٹا لیں اور ایک کپ خشخاش کو اچھی طرح ملائیں۔

  • * اب تین کپ آئل لیں، اس میں دو کپ پسی ہوئی چینی اور کٹے ہوئے خشک میوے شامل کرلیں اور اچھی طرح ملائیں۔:

  • *  اب ان تمام چیزوں کو آپس میں ملائیں اور ان کا تھوڑا سخت سا آٹا گوندھ لیں۔

  • * اس کے بعد اس آٹے کی چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنائیں جیسے کہ گول شکل میں یا آپ جس بھی شکل میں بسکٹ بنانا چاہتے ہیں اسی طرح بنالیں۔

  • * ان ٹکیوں کو گرم آئل میں فرائی کرلیں اور گولڈن کلر ہونے پر نکال لیں۔

  • * لیجئیے ہوگئے آپ کے گرما گرم مزیدار سے آٹے کے بسکٹ تیار۔

ضروری ٹپس:

  • * بسکٹ کو ہلکی آگ پر پکائیں تاکہ جلیں نہ اور اندر تک پک جائیں۔

  • * خستہ بنانے کے لیے آپ انھیں دو منٹ تک نہ پلٹیں، یعنی جیسے ہی ٹکی کو تیل میں ڈالیں، اس کے دو منٹ بعد اس کو پلٹیں تاکہ خستہ ہوسکے اور ٹوٹے نہ، ورنہ فوری پلٹنے پر یہ ٹوٹ سکتا ہے۔:

کچھ دیر ان کو ایک پلیٹ میں نکال کر رکھ لیں تاکہ آئل جذب ہوجائے اور پھر چائے کہ ساتھ اس کو کھانے کے لئے صرف کریں۔
You May Also Like :
مزید

Aate Ke Biscuit Banane Ka Tarika

Aate Ke Biscuit Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Aate Ke Biscuit Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.