آلو کے پراٹھے کھا کھا کر تھک گئے ہیں تو آج بنائیں آلو کی یہ مزیدار روٹی ایک نئے انداز میں اب چھٹی والے دن ناشتہ ہو یا شام کا ناشتہ دونوں بنانا بہت ہی آسان

image

چھٹی والے دن جہاں پوری فیملی گھر پر ہوتی ہے وہیں صبح کے ناشتے کا الگ ہی اہتمام ہوتا ہے, روزمرہ کی زندگی میں ہم اتنا مصروف ہوگئے ہیں کہ ایک ساتھ ناشتے کا موقع اکثر گھروں میں صرف اتوار والے دن ہی نصیب ہوتاہے. ایسے میں اگر دستر خوان پر آلو کے پراٹھے موجود ہوں تو مزہ ہی آجاتا ہے کیونکہ یہ سب کو ہی پسند ہوتے ہیں. آج ہم آپ کے لیئے لائے ہیں ایک الگ اور منفرد انداز میں آلو کی روٹی (جسے ٹیکوز بھی کہتے ہیں) بنانے کی ترکیب جسے کھا سب آپکی تعریف کریں گے. اسے بنانے کیلیئے آپ کو جن اجزاؤں کی ضرورت پڑے گی وہ درج ذیل ہیں؛

اجزاء:

• میدہ ایک کپ

• آٹا ایک کپ

• تیل دو کھانے کے چمچ

• نمک حسب ذائقہ

• پانی

ان تمام چیزوں کو ملا کر اچھے سے آٹا گوندھ لیں اور گوندھ کر ایک طرف رکھ دیں. اب آلو کا مصالحہ بنانے کیلیئے آپ کو جو سامان چاہیئے وہ یہ ہے

• دو سے تین چمچ تیل

• پیاز ایک عدد لمبی کٹی ہوئی

• تین سے چار اُبلے ہوئے آلو

• کُٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

• کالی مرچ پاؤڈر آدھا چمچ

• چاٹ مصالحہ ایک چوتھائی چمچ

• ایک چُٹکی ہلدی

• نمک حسب ذائقہ

• ہرا دھنیا کٹا ہوا

• ہری مرچ باریک کٹی ہوئی (اگر چاہیں تو)

بنانے کا طریقہ:

سب سے پہلے ایک پین میں تیل ڈال کر پیاز ہلکی گولڈن کرکے نکال لیں, اب ابلے ہوئے آلو کو ایک پیالے میں میش کریں اور اس میں تلی ہوئی پیاز اور باقی ساری اجزاء شامل کر کے اچھے سے مکسچر بنا لیں.

گوندھے ہوئے آٹے کے چھوٹے پیڑے بنا کر درمیانے سائز کی روٹیاں بنا لیں جو نہ زیادہ موٹی ہو نہ ہی پتلی, اب چولہا جلا کر تیز آنچ پر ایک پین کو گرم کرلیں اور اس میں روٹیوں کو ہلکا سا کچا پکا سیخ لیں کیونکہ ہمیں انھیں پھر دوبارہ سیخنا ہوگا.

کچی پکی سیخی ہوئی روٹی پر تھوڑا سا کیچپ چاروں طرف لگا کر روٹی کی ایک سائیڈ پر آلو کا مکسچر رکھ کر اسے فولڈ یعنی آدھا لپیٹ دیں چاہیں تو اس میں پنیر (چیز) بھی شامل کرسکتے ہیں. اب توے پر گھی یا مکھن لگا کر روٹی کو ہلکی یا درمیانی آنچ پر سیخیں تاکہ وہ اچھے سے پک بھی جائے اور خستہ بھی ہوجائے.

لیجیئے آسان اور مزیدار ٹیکوز (آلو کی روٹی) تیار ہے اب اسے کیچپ یا چٹنی کے ساتھ نوش فرمائیں.

You May Also Like :
مزید

Aloo Ki Roti New Style

Aloo Ki Roti New Style - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Aloo Ki Roti New Style. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.