اگر آپ کے بھی روٹی بناتے وقت ہاتھوں میں آٹا چپک جاتا ہے تو جانیئے ایسی ٹپ جس سے آٹا بھی نہ چپکے اور روٹی بھی نرم و ملائم پکے

image

خواتین کے لئے روٹیاں بنانے کا کام اس وقت آسان ہوتا ہے جب کہ آٹا گوندھا ہوا ہوتا ہے اور وہ فوری پیڑا بنا کر روٹیاں بناتی ہیں اور کام سے جلدی ہی فارغ ہو جاتی ہیں لیکن مسئلہ اس وقت ہوتا ہے کہ جب آٹا گوندھا ہوا ہو لیکن جب آپ روٹی بنانے کھڑی ہوں تو آٹا ہاتھوں میں چپک جائے، کیونکہ اس سے نہ تو پیڑہ بن پاتا ہے اور نہ ہی روٹی صحیح سے بنتی ہے، دراصل یہ اس وقت بھی ہوتا ہے کہ جب کہ آٹا پتلا گوندھا ہوا ہو یا فریج میں رکھنے کی وجہ سے آٹے میں سے پانی نکلنا شروع ہو جائے۔

آج وومن کارنر آپ کی اس مشکل کو بھی آسان کرتے ہوئے آپ کو بتانے جارہا ہے کہ آٹے کو ہاتھ میں چپکنے سے بچایا جائے اور فوری کام کو آسان بنایا جائے۔

ٹپ:

٭ آٹا اگر کسی بڑے برتن میں ڈال کر گوندھتی ہیں تو اس میں پہلے چاروں طرف ہلکا سا پانی کا اسپرے کرلیں یا چاہیں تو برتن کے پیندے میں انڈے کی سفیدی کا سپرے کرلیں کیونکہ اس سے آٹا اچھا گوندھتا ہے۔

٭ اگر آپ آٹا کم گوندھتی ہیں تو اس کو برتن میں ڈال کر نہ گوندھیں، بلکہ کسی موٹے پلاسٹک بیگ جس میں سامان بھر کر فریز کرتی ہیں اس میں ڈالیں، ساتھ ہی اس میں ایک انڈہ، چار چمچ دودھ اور دو چمچ آئل ڈال کر اس بیگ کو بند کردیں اور اچھی طرح ہلاتی رہیں۔

٭ کچھ دیر بعد اس سب کو بیگ سے نکالیں اور پھر آٹے کی طرح گوندھیں۔

٭ آپ دیکھیں گی کہ یہ کتنا نرم و ملائم اور صفائی والا آٹا گوندھ جائے گا۔

٭ روٹی بناتے وقت آٹا نہ ہاتھ میں چپکے گا اور نہ ہی روٹی کا شیپ خراب ہوگا۔ جب چاہیں، جیسے چاہیں روٹی بنائیں اور مزے سے کھائیں۔

You May Also Like :
مزید

Atta Chipakne Se Bachne Ka Tarika

Atta Chipakne Se Bachne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Atta Chipakne Se Bachne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.