زیادہ بارش کی وجہ سے آپ کی چھت بھی ٹپکنے لگی ہے یا لیکیج ہوگئی ہے تو جانیں چھت کی لیکیج کا سستا آسان اور بہترین حل

image

ملک بھر میں بارشیں بے شمار ہو رہی ہیں، کہیں طوفانی بارش تو کہیں ہلکی اور کبھی تیز۔ کچھ جگہوں پر بارش اتنی زیادہ ہو رہی ہے کہ لوگوں کی چھتیں ٹپکنے لگ گئیں ہیں۔ سیمنٹ کی چھت ہو یا ٹن کی، ٹیئر گارڈر کی چھتیں ہوں یا لکڑی کی اس طوفانی بارش میں تو سب ہی ٹپک رہی ہیں۔ اس وقت تو بڑے چھوٹے ہر گھر میں سیلن اور لیکیج کا مسئلہ ہو رہا ہے۔ جانیں اس کو ختم کرنے کا آسان طریقہ، لیکن اگر آپ پہلے بھی اس طرح کی کوئی ٹپ کا استعمال کرچکے ہیں تو پھر شاید اس مرتبہ کی بارش کے بعد سیلن اور لیکیج کنٹرول میں تو آ جائے گی مگر ختم نہیں ہوگی۔ لیکن پہلی مرتبہ کروانے والوں کی طویل عرصے تک جان چھٹ جائے گی۔

ٹپ:

٭ چھت کی لیکیج کو ختم کرنے کے لیے سیمنٹ کے ساتھ بازار میں ملنے والا کیمیکل روف لیکیج یا لیکیج پرابلم خریدیں اور سیمنٹ کے ساتھ اس کو اچھی طرح مکس کرکے ایک مرکب تیار کریں اور جس جگہ سیلن یا لیکیج آگئی ہے اس کو پتھری کی مدد سے دیوار یا چھت پر اچھی طرح لگائیں اور خُشک ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔ یہ کیمیکل دیوار کو مضبوط بنانے میں مدد کرے ۔

دوسرا طریقہ:

آپ کی سیلن لگی دیواروں کو کم خرچ میں ٹھیک کرنے کا ہے وہ یہ ہے کہ ان پر وال پیپر لگا دیں اس سے سیلن لگی گندی دیواریں صاف ہوجائیں گی اور اچھی بھی لگیں گی اور زیادہ خرچہ بھی نہیں آئے گا ۔ وال پیپر دو یا اس سے زائد اقسام کی کوالٹی میں دستیاب ہوتے ہی لیکن یہ سیلن لگی دیوروں کا مستقل حل نہیں ہے

You May Also Like :
مزید

Barish Ki Wjha Se Roof Leakage Solution

Barish Ki Wjha Se Roof Leakage Solution - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Barish Ki Wjha Se Roof Leakage Solution. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.