بارش میں نہانے سے ٹھنڈ لگ جائے یا ۔۔۔۔۔۔بارش کے موسم میں ہونے والے ان 5 مسئلوں کا حل جانیں تاکہ آپ بھی رکھ سکیں اپنا خیال

image

بارش کا سہانا موسم ، ٹھنڈی ہوائیں، کالے بادل کوئی ایسا نہیں جسے پسند نہ ہوں، خواتین کو بھی یہ موسم خاصا بہاتا ہے اور کوشش کرتی ہیں کہ کاموں کو کچھ وقت چھوڑ کر بارش کا پورا مزہ لے سکیں۔ اب بارش میں تو نہا لیتے ہیں مگر اس کے بعد چند ایک مشکلات تو ہر گھر میں ہی ہوتی ہیں اب ایسے میں بارش کے موسم سے دل کیا گھبرانا۔۔۔۔ چلیں آئیں آپ کو بتاتے ہیں کہ اگر یہ درج ذیل مسئلے آپ کو بھی ہوتے ہیں تو پریشان نہ ہوں بلکہ یہ آسان ٹپس آزمائیں اور موسم کے مزے بھرپور طور پر لیں۔

ٹپس:

بال چپچپے ہوجائیں تو:

بارش میں نہانے کے بعد بال بہت چپچپے ہوجاتے ہیں ایسا لگتا ہے پتہ نہیں کون سا پرانا خراب سا آئل بالوں میں لگا لیا ہو اور وہ اچھی طرح شیمپو لگانے کے بعدہی صحیح ہوتے ہیں۔ اس کے لیئے ایک آسان ٹپ یہ ہے کہ آپ: بارش میں نہانے سے پہلے بالوں میں ناریل کا تیل لگالیں آپ کے بال ہرگز خراب نہیں ہوں گے بلکہ بال دھلنے کے بعد مذید نرم ملائم ہوجائیں گے۔

سردی ہوجائے تو:

بارش میں بچے ہوں یا بڑے اکثر نہانے کے بعد سردی ہوجاتی ہے تو اس کا آسان حل یہ ہے کہ: ایک لہسن کا جوا لیںا س کو چھیل کر ایک دھاگے میں باندھ کر گلے میں ڈال لیں کچھ ہی دیرمیں لہسن کی گرمی سے نزلہ زکام اور ٹھنڈی ختم ہوجائے گی۔

کیڑے مکوڑے اور بدبو سے نجات:

بارش کے بعد ہر جگہ کیڑے مکوڑوں اور مکھیوں کی بھرمار ہوجاتی ہے جس سے کراہت آنے لگتی ہے اس کا حل یہ ہے کہ آپ: ایک پیالہ پانی لیں اس میں چند چنبیلی کے پھول ڈالیں، نیم کے پتے اور گلاب کا عرق ڈال کر مکس کریں اور کونوں میں گھر کی کھڑکیوں میں سپرے کرلیں بدبو بھی چلی جائے گی اور کیڑے بھی کم ہوجائیں گے۔

نمک میں سیلن آجائے تو:

بارش کے موسم میں اکثر نمک بوتل میں نیچے چپک جاتا ہےاور آسانی سے نہیں نکلتا ہے اس کے لئے آپ: نمک کی بوتل میں ایک چمچ کچے چاول ڈال کر خوب مکس کریں اور کچھ دیرچھوڑ دیں نمک میں سیلن بھی نہیں آئے گی اور ذائقہ میں بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

کپڑوں کا انتخاب:

اکثر خواتین بارش میں اس لئے بھی نہیں نہاتی کیونکہ کپڑے گیلے ہوجاتے ہیں ا ور سڑک پر یا چھت پر لوگوں کا دیکھنا کچھ معیوب لگتا ہے تو اس کے لئے آپ تیز رنگ کے گہرے کپڑوں اور پھول دار کپڑوں کا انتخاب کریں تاکہ آپ کو نہانے میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اور موسم کے مزے بھی لے سکیں۔

You May Also Like :
مزید

Barish Me Thand Se Bachne Ka Tarika

Barish Me Thand Se Bachne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Barish Me Thand Se Bachne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.