برتن دھونے کے 3 پروفیشنل طریقے جن کے ذریعے ہر طرح کے برتن دھوئیں آسانی سے

image

گھر میں چاہے کتنے بھی فرد ہوں کھانے کے برتن لیکن وہی ڈھیر سارے بھر جاتے ہیں اور بھگونے جب سنک میں رکھے ہوئے نظر آئیں تو دیکھ کر جیسے گھبراہٹ ہونے لگتی ہے۔ مگر جب سامنے بڑے بھگونے ہوں تو مذید گھبراہٹ بڑھ جاتی ہے کیونکہ ان کو دھونا مشکل ہی ہوتا ہے اور اگر کچھ ضدی داغ ہوں تو بھئی دھونے سے کراہت آنے لگتی ہے کیونکہ ان کو دھونے میں وقت لگتا ہے۔

آج ہم آُ کو بتاتے ہیں کہ بڑے برے ریسٹورنٹس میں کس طرح بھاری بھرکم برتن دھلتے ہیں وہ بھی منٹوں میں۔

بڑے بھگونے دھونے کا طریقہ:

پہلا طریقہ:

• پندرہ سے بیس منٹ تک آپ بڑے بھگونوں میں پانی ڈال کر چھوڑ دیں ساتھ ہی اس میں تھوڑا سا برتن دھونے والے صابن کا پانی بھی ڈال دیں۔ • اس کے بعد آپ ان کو جونے کی مدد سے رگڑیں۔ • اگر پہلی مرتبہ میں صاف نہ ہو تو آپ ایک پیالے پانی کو ابالیں اور اس میں سفید سرکہ ڈال کر مکس کریں اور بھگونے میں ڈال دیں۔ • اور پانی نیم ٹھنڈا ہونے پر بھگونے کو رگڑ لیں۔

دوسرا طریقہ:

• برتن دھونے والے صابن میں کچھ قطرے لیموں کا رس شامل کرلیں اس سے ہر طرح کا برتن صاف بھی ہوجائے گا اور داغ بھی نہیں رہیں گے۔

تیسرا طریقہ:

• جو بھگونا زیادہ گندہ ہے اس میں ایک چٹکی بیکنگ سوڈا ڈال کر گرم پانی ڈالیں اور نیم ٹھنڈا ہونے پر صاف کرلیں۔

• لیجئے اب آپ کو کبھی یہ تکلیف نہیں ہوگی کہ آپ کے برتن صحیح سے نہیں دھلے، کیونکہ یہ ایسا طریقہ ہے جس سے ضڈی دے ضدی داغ دھبے یا دیگیں بھی آسانی سے دھل جائیں گی۔

You May Also Like :
مزید

Bartan Dhone Ka Sahi Tarika

Bartan Dhone Ka Sahi Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Bartan Dhone Ka Sahi Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.