ایسا پیسٹ جو گندے سے گندے فرش کو بھی چمکا دے۔۔ اب اپنے کچن اور باتھ روم کو بنائیں بلکل نئے جیسا وہ بھی کم پیسوں میں

image

بدلتے زمانے کے ساتھ کام کرنے کا طریقہ بھی بدل گیا ہے، آج ایسی بہت سی آسائشیں آپ کو آسانی سے دستیاب ہوجاتی ہیں جو پہلے کبھی سوچی بھی نہ ہو۔ گھر کی صفائی ستھرائی ہمیشہ سے عورتوں کی زمہ داری رہی ہے لیکن اب یہ بھی ایک بزنس بن گیا ہے جس سے بہت سے لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ڈیپ کلیننگ ان تمام اہم علاقوں کی گہری صفائی اور جراثیم کشی ہے جو روزانہ کی صفائی کے شیڈول میں چُھوٹ جاتے ہیں۔ گہری صفائی کے لیے پیشہ ور افراد سے زیادہ محنت درکار ہوتی ہے، کیونکہ ایک ایک چیز کو اندر باہر سے صاف کرنا پڑتا ہے تاکہ آپ کا گھر بے داغ نظر آئے۔ وقت گزرنے کے ساتھ آپ کے گھر کے کچھ حصے، خاص طور پر کچن اور باتھ روم گندگی، چکنائی اور گندگی کی تہوں کو جمع کر سکتے ہیں جنہیں روزانہ کی صفائی سے صاف نہیں کیا جا سکتا۔

صفائی سروس:

جب آپ ڈیپ کلیننگ سروس بک کرتے ہیں تو آپ ان تمام نظر انداز علاقوں کا خیال رکھ سکتے ہیں جہاں آپ رہتے ہیں، یہ تمام سطحوں کو صآف کرنے کے ساتھ ساتھ جراثیم سے پاک کرنے کا تیز ترین اور مؤثر طریقہ ہے۔ آج کل آن لائن ایسی سروسز آسانی سے مل جاتی ہیں جہاں کال کرکے آپکو گھر، کچن اور باتھ روم کی صفائی کی بکنگ کروانی پڑتی ہے اور یہ کام کتنے میں ہوگا یہ ساری معلومات آپ کو بکنگ کے دوران ہی پتہ چل جاتی ہیں تاکہ آپ اپنا بجٹ دیکھتے ہوئے سروس کا انتخاب کریں۔ اسکے بعد کمپنی اپنے کچھ لوگ بھیجتی ہے جو آکے آپکے گھر کا معائنہ کرنے کے بعد مخصوص جگہوں جہاں کی آپ نے بکنگ کروائی ہوتی ہے وہاں کی گہرائی سے صفائی کرتے ہیں، اور صفائی کے بعد جراثیم کش اسپرے بھی کرتی ہے تاکہ آپ کا گھر نہ صرف چمکے بلکہ جراثیم سے بھی پاک ہوجائے۔

گھر میں تیار کردہ صفائی پیسٹ:

اگر آپ صفائی سروس کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے تو اسکا حل بھی موجود ہے، آپ گھر پر ہی ایسا پیسٹ بنا سکتے ہیں جس سے آپ کے گھر کا فرش، باتھ روم اور کچن بے داغ ہوجائے گا۔ یہ پیسٹ بنانا نہایت ہی آسان ہے اسکے لیئے نہ تو آپکو زیادہ اجزاء درکار ہیں نہ ہی آپ کا اتنا خرچہ ہوگا بس دو چیزوں سے آپکا پیسٹ بن جائے گا۔

ڈیپ کلیننگ پیسٹ بنانے کیلیئے آپ کو چاہیئے ایک کپ بیکنگ سوڈا اور ایک چوتھائی کپ ڈش سوپ (برتن دھونے والا جیل)، بیکنگ سوڈا میں آہستہ آہستہ ڈش سوپ شامل کریں اور اسے ہلاتے رہیں تا کہ گٹلیاں نہ جمے اور دونوں چیزیں آپس میں اچھے سے مل کر پیسٹ کی شکل اختیار کرلیں۔ اب گھر میں جہاں کہیں بھی گہرے داغ دھبے یا گندگی اور چکنائی نظر آئے وہاں اسکا استعمال کریں آپ خود دیکھیں گے کہ یہ پیسٹ کس طرح گہرائی سے صفائی کرتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Bathroom Aur Kitchen Saaf Karne Ka Tarika

Bathroom Aur Kitchen Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Bathroom Aur Kitchen Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.