کچن کا سینک بار بار بلاک ہوجاتا ہے تو جانیں اس کو کھولنے کے سستے اور بہترین طریقے

image

کچن کے سینک عام طور پر جلدی بھر جاتے ہیں اور ان میں کچرا پھنس جاتا ہے جس کی وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ جن برتنوں میں ہم کھانا کھاتے ہیں انھی میں ہڈیاں اور دیگر کھانا چھوڑ دیتے ہیں اور اس کچرے کو پھینکتے نہیں بلکہ برتنوں کو سینک میں چھوڑ دیتے ہیں اور وہی کچرا سینک میں بھر جاتا ہے اور یوں سینک آئے روز بند ہوجاتا ہے بلوکیج ہوجاتی ہے اب اگر آپ بھی اسی مسئلے سے پریشان ہیں تو ایک مرتبہ ان طریقوں کو بھی اپنالیں۔ کیونکہ گھر کی ہر چیز صاف ستھری ہی اچھی لگتی ہے اور اس میں گندگی سے اکتاہٹ خواتین کو ضرور آجاتی ہے۔

اور پھر سینک تو ایسی چیز ہے جس کو ہمیشہ صاف رہنا چاہئیے کیونکہ برتن اس میں دھلتے ہیں۔

چار طریقے:

کاسٹک سوڈا:

کاسٹک سوڈا آپ کو بازار میں آسانی سے مل جاتا ہے اس کو ایک بالٹی ٹھنڈے پانی میں مکس کریں اور سینک میں ڈال دیں اس سے سنک دس منٹ میں ہی کھل جائے گا اور آپ وک زیادہ محنت بھی نہیں کرنی پڑے گی۔

نمک، پانی اور لیموں:

نمک، پانی اور لیموں کا محلول بنا کر سنک میں ڈال کر دس منٹ چھوڑ دیں اور پھر کسی سلاخ کو سنک کے اندر گھمائیں۔ آپ دیکھیں گی کہ سنک بلکل صاف ہوجائے گا۔

بلیچ:

بلیچ ایک اچھا کلینر ہے اور سینک کی صفائی کے دوران آپ بلیچ میں آدھا چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر چھوڑ دیں اور کچھ دیر دور ہوجائیں۔ پندرہ منٹ جب آپ سنک صاف کریں گی تو یہ فوری اور آسانی سے صاف ہو جائے گا۔

سرکہ اور بیکنگ سوڈا:

سرکہ چونکہ ایسٹک ایسڈ ہے اور بیکنگ سوڈا میں جراثیموں کو مارنے کی صلاحیت ہوتی ہے لہٰذا ان دونوں کا محلول تیار کرلیں اور پائیں صاف ستھرا شاندار سنک وہ بھی آسانی سے۔

آپ بھی ضرور ٹرائی کیجیئے گا۔

You May Also Like :
مزید

Block Sing Ko Saaf Karne Ka Tarika

Block Sing Ko Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Block Sing Ko Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.