بلڈ پریشر کم کرنے والی چٹنی بنانے کا طریقہ جس کو کھانے سے ہو جلد ہی بلڈپریشر کنٹرول تاکہ آپ بھی رہ سکیں صحت مند

image

بلڈ پریشر اب ایک عام سی بیماری ہوگئ ہے بچے سے لے کر بڑے ، خواتین ہوں یا مرد حضرات ، جہاں طبیعت کے حوالے سے آپ سوال کرلیں آپ کو یہ ضررو سننے میں آتا ہے کہ بلڈ پریشر ہے۔ ایک سروے کے مطابق تقریبا 52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار جبکہ فیصد 42 لو بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں۔

ایسے میں ہر کوئی اس کو کنٹرول کرنے کے لئے دوائیاں بھی استعمال کرتا ہے اور کچھ لوگ نسخے بھی آزما تے رہتے ہیں۔ لیکن اگر ہم غور کریں تو قدرتی طور پر سبزیوں اور پھلوں میں ہی ہماری بیماریوں کا علاج ہوتا ہے اور ہمیں ان کے استعمال کا صحیح طریقہ نہیں معلوم ہوتا۔

بلکل اسی طرح آج ہم آپ کو بلڈ پریشر کنٹرول کرنے والی چٹنی بنانے کا طریقہ بتانے جارہے ہیں جو آپ کو آج سے پہلے کسی نے نہ بتایا ہوگا۔ یہ اتنا خاص اور مفید نسخہ ہے جو آپ کی صحت کو ہر طرح سے بڑھانے میں آپ کی مدد کرے گا کیونکہ اس چٹنی کا صرف ایک نہیں چار چار فوائد بھی ہیں۔

چٹنی بنانے کا طریقہ:

• ہری مرچیں ، ہرا دھنیا، لہسن، ادرک ، نیم کے پتے ، کڑی پتے اور لیموں کو اچھی طرح دھو لیں۔

• اس کے بعد آپ ہری مرچیں، ادرک اور لہسن کو بارک کاٹ لیں۔

• لیموں کا رس نکال لیں اور ہرے دھنیے کو کاٹ لیں۔

• اس کے بعد آپ بلینڈر میں تمام اجزاء ڈالیں اور ان کو بلینڈ کرلیں۔

• جب یہ اچھی طرح بلینڈ ہوجائے تو اس میں میں اناردانے اور ایک چمچ زیتون کے آئل کا اضافہ کریں۔

لیجئیے تیار ہے آپ کی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کی زبردست سی چٹنی۔۔ اب دن میں جب دل چاہے کھائیں اور صحت بڑھائیں۔

چٹنی کے فوائد:

یہ چٹنی آپ کا بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں دوائی کا کام کرے گی۔

اس سے نظامِ ہاضمہ کے مسائل بھی کنٹرول ہوجائیں گے۔

آپ کا کولیسٹرول بھی بڑھنے سے روکے گی۔

انسولین کی مقدار کو برقرار رکھنے میں بھی اہم ہے۔

You May Also Like :
مزید

Blood Pressure Kam Karne Wali Chatni

Blood Pressure Kam Karne Wali Chatni - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Blood Pressure Kam Karne Wali Chatni. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.