کیا آپ جانتے ہیں کہ ڈبل روٹی کب ایجاد ہوئی اور اسے کیسے بنایا جاتا ہے؟ جانیں ڈبل روٹی سے بننے والی 5 مزے دار اور آسان ڈشز کی ترکیب

image

ڈبل روٹی تقریباً ہر فرد کے گھر میں آتی ہے، اسے لوگ ناشتے میں کھانا پسند کرتے ہیں۔ گوندھے ہوئے آٹے میں خمیری اجزاء ملا کر، پھر سانچے میں ڈھال کر پکائی جانے والی روٹی کو ڈبل روٹی کہا جاتا ہے۔ بعدازاں اسے چوکور شکل میں کاٹ لیا جاتا ہے۔ ہر ملک میں ڈبل روٹی تیار کرنے کا طریقہ مختلف ہے، کہیں نمک ملے آٹے یا میدے سے تو کہیں آلو، مٹر یا چاول کا آٹا ملا کر اسے مزیدار بنانے کی کوشش کی جاتی ہے.

اس منفرد غذا کے بارے میں مشہور ہے کہ 3 ہزار سال پہلے مصر میں اسے بنانے کا آغاز ہوا تھا۔ وہاں کے لوگ گوندھے ہوئے آٹے میں گھی اور کھانے کا سوڈا شامل کرکے اسے بھٹی میں پکاتے تھے۔ ڈبل روٹی بنانے کے اسی طرح کے نمونے مصر کے مقبروں میں بھی ملتے ہیں۔ بہت سی خواتین ڈبل روٹی سے گھروں میں شام کی چائے کے لیے کچھ نمکین ڈشز بناتی ہیں۔ میٹھے کے طور پر شاہی ٹکڑے بے حد مشہور ہیں جو اکثر گھروں میں دعوتوں کے موقعوں پر بنائے جاتے ہیں۔

آج ہم آپ کو کچھ منفرد ڈشز بنانا بتائیں گے جو کہ آسانی سے گھر میں بنائی جا سکتی ہیں۔

بریڈ سے تیار کردہ جھٹ پٹ پیزا

ایک برتن میں پیاز، ہری اور لال شملہ مرچ، کالا زیتون، چلی گارلک سوس، نمک، چیڈر چیز، ہری پیاز، ہرا دھنیا، پسی ہوئی کالی مرچ اور موزریلا چیز ڈال کر ملا لیں۔ پھر بریڈ سلائس پر پیزا سوس لگائیں۔ اب تیار شدہ مکسچر کی ایک پَرت بریڈ پر لگائیں اور اس پر چیز سلائس رکھیں۔ تیار شدہ بریڈ کو پین میں ڈھک کر تین سے چار منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں اور یہ لیں گھر میں جھٹ پٹ، مزیدار بریڈ پیزا تیار۔

ڈبل روٹی کے رول

ڈبل روٹی کے رول بنانے کے لیے سب سے پہلے سلائس پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ تھوڑی دیر بعد سلائس کو باہر نکالیں اور دونوں ہاتھوں سے دبائیں تاکہ سارا پانی نکل جائے۔ پھر آلو میں کالی مرچ، ہرا دھنیا، نمک، پودینہ شامل کریں اور اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ پھر اسے 15 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ اس کے بعد ایک پین میں ادرک لہسن کا پیسٹ، قیمہ لال مرچ پاؤڈر، ہلدی، نمک اور زیرہ ڈال دیں اور ڈھانپ کر قیمے کا پانی خشک ہونے تک پکنے دیں۔ ڈبل روٹی کے سلائس میں ایک کھانے کا چمچ آلو اور قیمے کی فلنگ ڈالیں اور اس کے رول بنالیں۔ اسے آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ اب کڑاہی میں تیل گرم کرکے تمام رولز کو گولڈن فرائی کرلیں۔ لیجیے مزے دار رولز تیار ہیں، اسے کیچپ یا چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

بریڈ پکوڑے

ڈبل روٹی کے کنارے الگ کر کے اپنی مرضی کے مطابق اس کے ٹکڑے کر لیں۔ پھر ایک کپ بیسن، ایک چمچ سرخ مرچ، ڈیڑھ چمچ ہلدی، سبز دھنیا، نمک اور تیل پانی میں ڈال کر ایک گاڑھا آمیزہ بنا لیں، پھر ڈبل روٹی کے ٹکڑے اس آمیزے میں بھگو کر تل لیں۔ پلیٹ میں نکال کر پودینے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

چیز بریڈ فنگرز

بریڈ سلائس کے کنارے کاٹ کر ان کے بریڈ کرمبز بنالیں۔ پھر ایک پیالے میں چیڈر چیز، کالی مرچ، چکن پاؤڈر، ہری پیاز اور نمک ڈال کر مکس کریں۔ بریڈ سلائس کو دبا کر اس میں تیار کی گئی فلنگ ڈالیں اور اس کے رول بنا لیں۔ اب ان بریڈ رولز کو انڈے میں ڈپ کرکے کرمبز میں فولڈ کریں اور گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔ چیزی بریڈ فنگرز سے لطف اندوز ہوں۔

بریڈ سوس

ڈبل روٹی کا سوس بنانے کے لیے لونگ کپڑے میں باندھ کر دودھ میں ابالیں۔ خوشبو آنے پر پیاز اور لونگ کو نکال لیں۔ ڈبل روٹی کے ٹکڑوں کو پیس کر دودھ میں ڈالیں اور ابال لیں، ساتھ ساتھ چمچہ چلاتے رہیں۔ جب ڈبل روٹی پھول جائے اور آمیزہ گاڑھا ہونے لگے تو مکھن ڈال لیں۔ پھر نمک اور کالی مرچ ملا کر اتار لیں، اور یہ آپ کا بریڈ سوس تیار ہے۔

You May Also Like :
مزید

Bread Dishes Recipe Ideas

Bread Dishes Recipe Ideas - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Bread Dishes Recipe Ideas. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.