چکن کا گوشت اب کسی بھی سالن یا بریانی میں چُور نہیں ہوگا صرف اس بہترین ٹپ کی بدولت

image
خواتین دعوت کے کھانے کو مزیدار بنانے کے لیے نئی نئی ریسپی استعمال کرتی ہیں تاکہ کھانا ذائقہ دار بنا سکیں۔ لیکن اگر کھانے بناتے وقت چھوٹی چھوٹی ٹپ کو اپنی عادت بنالیا جائے تو کھانا مزید ذائقہ دار ہونے کے ساتھ ساتھ دیکھنے میں بھی اچھا لگنے لگتا ہے۔ آج ہم آپکو ایسی ہی ایک ٹپ بتانے جارہے ہیں جو آپ کے لیے کافی مدد گار ثابت ہوگی اور اس سے نہ صرف آپ کی دعوت کا مزہ دوبالا ہوگا بلکہ روزمرہ میں بھی یہ ٹپ آپ کے لیے کارآمد ثابت ہوگی۔

  • *دعوت میں چکن بریانی ، قورمہ یا پھر کڑاھی وغیرہ بناتے وقت چکن زیادہ ہوتا ہے اور پانی کی مقدار کتنی رکھنی چاہیے اس کا اندازہ نہیں ہوپاتا جس کی وجہ سے اس کو سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے اور یہ زیادہ گلنے کے باعث چُور ہوجاتا ہے۔-

  • * چکن کا گوشت دھونے کے بعد اس میں حسب ضرورت نمک ڈال کر مکس کریں اور ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔

  • * اس کے بعد اس کو کسی چھنی میں ڈالیں اور دھونے سے گریز کریں اور یونہی استعمال کرلیں لیکن پھر استعمال کے دوران نمک شامل نہ کریں یا پھر اسکی مقدار کم کردیں۔

  • * اس طریقے سے آپ کے بنائے کھانے میں چکن کا گوشت چُور نہیں ہوگا اور اس ٹپ کو عادت بنانے کے بعد آپ کی یہ مشکل آسان ہوجائے گی۔

You May Also Like :
مزید

Chicken Salan Me Chur Hone Se Bachane Ka Tarika

Chicken Salan Me Chur Hone Se Bachane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chicken Salan Me Chur Hone Se Bachane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.