کیا آپ کو معلوم ہے کہ گوشت نہ ہو تو بھی کوفتے بنائے جاسکتے ہیں؟ مزیدار کوفتے کی آسان ریسپی جانیں

image
دال تو گھر بھر میں ضرور ہی بنتی ہے، کوئی کھا لیتا ہے کوئی نخرے کرتا ہے۔ لیکن اگر اسی دال سے آپ منفرد کھانا بنالیں تو آپ دیکھیں گی کہ بچے بڑے سب انگلیاں چاٹتے رہ جائیں گے۔ تو آج ہی بنائیں دال کے چٹ پٹے سے کوفتے۔

دال کے چٹ پٹے کوفتے بنانے کا طریقہ:

* سب سے پہلے آپ دو دو پیالے چنے اور مونگ کی دال کو چار کپ پانی میں بھگو دیں، پھر تین پیاز کی گھنٹیوں کو چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں، تین ہری مرچیں درمیانے سائز میں کاٹ لیں۔

* بھیگی ہوئی دالوں کو مکسر میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں، پھر اسی میں دو پیاز، تین مرچیں اور ایک چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکسر چلائیں۔

* اب اس پیسٹ کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنائیں اور انھیں کڑاہی میں تل کر الگ کرلیں، تاکہ سارا آئل نکل جائے۔

* ایک پتیلی میں تین کپ آئل ڈال کر دو پیاز کی گھنٹیاں کٹی ہوئی ڈالیں، پسی ہوئی لال مرچیں ، زیرہ، دھنیا، ہلدی یہ حسبِ ذائقہ ڈال کر اچھی طرح مصالحہ بنا لیں۔

* مصالحہ بننے پر اس میں ڈیڑھ کپ پانی ڈالیں دو منٹ پکائیں ، اب اس میں وہ تلی ہوئی دال کی گولیاں ڈال دیں اور ڈھکن ڈھک کر چولہے پر پکائیں، لیجیے ہوگئے آپ کے دال کے چٹ پٹے کوفتے تیار۔ اب اوپر گارنش کرنے کے لئے ہرا دھنیا، ہری مرچیں، ادرک اور لیموں کا رس ڈال کر پیش کریں۔

ضروری ٹپس:

* گولیاں تلنے کے لئے چار کپ آئل لیں، اور گولڈن براؤن ہونے پر کڑاہی سے نکالیں۔

* گولیوں کو سالن کے مصالحے میں ڈال کر کم از کم پندرہ منٹ پکائیں۔

* اگر آپ لہسن کا استعمال زیادہ کرتی ہیں تو دال کا پیسٹ جو مکسر میں ڈالیں گی اسی میں ایک جوہ

You May Also Like :
مزید

Dal Ke Kofte Banane Ka Tarika

Dal Ke Kofte Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Dal Ke Kofte Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.