مختلف دال ہوں یا چاول ان کو لمبے عرصے تک کیڑے لگنے سے محفوظ رکھیں بتائے گئے طریقے سے تاکہ رہے ان کا ذائقہ بھی برقرار

image
اکثر خواتین دالیں اور اناج میں کیڑا لگنے کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں۔ اب بات یہ آتی ہے کہ ان کو کیسے کیڑوں سے دور رکھا جائے۔ اس کے لئے آج ہم پیش کررہے ہیں چند ایسے گھریلو طریقے جن کی مدد سے آپ اناج کو محفوظ بنا سکتی ہیں۔

* چنے اور مونگ کی دال:

چنے اور مونگ کی دال کو آپ جس ڈبے میں رکھتی ہیں اس میں سب سے پہلے ثابت نمک کے دو سے تین موٹے ٹکڑے ڈالیں، پھر آدھی دال ڈالیں اور دوبارہ نمک کے ٹکڑے ڈال کر بقایا دال کو اس پر ڈال دیں اور ڈھکن بند کردیں۔ اس طرح آپ کی دال زیادہ عرصے تک کیڑوں سے محفوظ رہ سکے گی۔

* مسور کی دال

مسور کی دال کو محفوظ کرنے کے لئے اس میں نیم کے سوکھے ہوئے پتے ڈال دیں اس سے یہ دیرپا استعمال کی جاسکے گی۔

* ارہر کی چھلکوں والی دال

ارہر کی چھلکوں والی دال میں سرسوں کا تیل ایک سے دو چمچ ڈالیں اور اچھی طرح ملا کر ڈبہ بند کرلیں ، اس سے یہ بھی کیڑوں سے بچ جائے گی۔

* لوبیا کی دال

لوبیے کی دال میں ثابت کڑی پتے ڈال کر چھوڑ دیں یہ بلکل صحیح رہے گی۔

* کالے چنے اور سفید چنے

سفید چنوں کے ڈبے میں سوکھی لال مرچ چار سے پانچ رکھنے سے یہ کیڑوں سے پاک رہتے ہیں، اور کالے چنوں میں آپ سوکھے نیم کے پتے رکھنا مفید ہوتا ہے۔

* چاول

چاولوں کو بچانے کے لئے ان میں ہلدی اور سرسوں کا تیل ملا کر رکھ دیں اس سے ان میں کیڑے نہیں ہوں گے۔اور آپ ہلدی نہیں ڈالنا چاہتی تو صرف نمک ہی مل کر اچھی طرح رکھ دیں یہ بھی مفید رہے گا۔
You May Also Like :
مزید

Dal Or Chawal Ko Mehfooz Karne Ka Tarika

Dal Or Chawal Ko Mehfooz Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Dal Or Chawal Ko Mehfooz Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.