اگر آپ بھی مچھروں سے بچنا چاہتے ہیں تو بوتل میں یہ والا پانی بنا کر گھر کے کسی بھی کونے میں رکھ دیں اور مچھروں سے جان چھڑائیں

image

موسم جیسا بھی ہو مچھروں سے دور رہنا ممکن نہیں ہے، چاہے کتنے ہی کوائل جلا کر رکھ لیں مچھر پھر بھی آتے ہی ہیں تو آج پانی میں یہ چیزیں ملا کر اس نسخے کو بھی کر کے دیکھ لیں، ہوسکتا ہے مچھروں سے آپ کی ایسے جان چھوٹے جیسے وہ گھر میں موجود ہی نہیں۔

طریقہ:

٭ ایک گلاس پانی گرم کرلیں اس میں چار چمچ چینی ایک چمچ خمیرہ ایسٹ پاؤڈر کو اچھی طرح ملا لیں۔ ٭ کسی پلاسٹک کی بوتل کو اس طرح کاٹیں کہ اوپری حصہ یعنی اس کا منہ والا حصہ الگ ہوجائے اور نیچے سے ایک پلین بوتل رہ جائے۔ اب کٹے ہوئے منہ والے حصے کو الٹا کر کے بوتل کے اوپر رکھ دیں اور یہ پانی کا محلول اس کے اندر ڈال دیں۔ ٭ بوتل کے اوپر کوئی سفید کپڑا یا کاغذ کو چڑھا دیں جیسے کہ کوئی گفٹ پیپر چڑھاتے ہیں، بالکل اسی طرح۔ اور اس کو گھر کے کسی ایسے کونے میں رکھ دیں جہاں اندھیرا زیادہ ہو۔

ایسا کرنے سے کیا واقعی مچھر بھاگیں گے؟

جی ہاں! کیونکہ چینی پانی میں حل ہو کر محلول بناتی ہے جو ہوا کے معلق ذروں کی موجودگی میں ایسی گیسز کا اخراج کرتا ہے جس سے مچھر اس میٹھے ذائقہ دار پانی کی جانب کھینچا چلا آتا ہے اور یوں وہ جال میں پھنس جاتا ہے۔

بوتل کیوں کاٹی؟

بوتل کاٹنے کی وجہ یہ ہے کہ اس کے منہ کا حصہ بوتل کے پیٹ میں اوندھا کر کے ڈالنے سے مچھر بوتل کے کم حجم کے منہ میں پھنس جاتا ہے اور نکلنے کی امید کم ہوجاتی ہے۔ لہٰذا اس وجہ سے یہ کاٹی جاتی ہے۔ آپ اس طریقے کو اپنا کر دیکھیں، مچھر ختم نہیں ہوں گے اگر تو کم تو ضرور ہوجائیں گے۔ آپ کسی حد تک مچھروں کی آمد پر قابو پاسکیں گی۔

ڈینگی مچھروں کو بھی بھگاتا:

آج کل ڈینگی مچھروں کو بھگانے کے لئے موسپیل سپرے آرہے ہیں، وہ بہت کارآمد بھی ہیں، لیکن اگر آپ اسی پانی میں تھوڑا سا کافور کا پاؤڈر مکس کرلیں اور ایک چمچ جامن کا سرکہ تو مچھر بھی نہیں آئیں گے اور ڈینگی خوشبو سے ہی مر جائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Dengue Machar Bhagane Ka Tarika

Dengue Machar Bhagane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Dengue Machar Bhagane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.