ٹھنڈ بہت ہے الیکٹرک کمبل خرید لیتے ہیں۔۔ اگر آپ نے بھی ایسا کیا ہے تو ایک بار اسکے بارے میں مکمل معلومات لازمی لیں، کہیں نعمت زحمت نہ بن جائے

image

گلوبل چینجنگ کی وجہ سے پوری دنیا میں موسمیاتی تبدیلیاں شدت اختیار کر گئی ہیں، اب گرمی جتنی شدت سے ہوتی ہے سردی بھی اتنی ہی شدید ہوتی ہے۔

پاکستان بھی اسی موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہے، لیکن یہاں مسئلہ یہ ہے کہ گرمی میں بجلی نہیں آتی تو سردی میں گیس کی قلت ہوجاتی ہے۔ ایسے میں اگر آپ کو معلوم چلے کہ سردیوں میں بجلی سےچلنے والا ایسا کمبل آگیا ہے جو بستر کو گرم رکھ سکتا ہے تو یہ کسی نعمت سے کم نہیں لگے گا۔ یہی وجہ ہے گذشتہ چند برسوں سے الیکٹرک کمبل مقبول ہو رہے ہیں۔

انٹر نیشنل کمپنیز کی رائے:

اس حوالے سے ایک برطانوی کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ آن لائن فروخت ہونے والے ایسے کمبل جو بجلی سے چلتے ہیں، الیکٹرک شاک یعنی بجلی کے جھٹکے کا سبب بن سکتے ہیں۔

دراصل یہ برطانوی کمپنی "وچ" صارفین کو مصنوعات کے بارے میں آگاہ کرتی ہے تاکہ ان کے لیے خریداری کا فیصلہ آسان ہو۔

یہ خدشہ صرف ایک کمپنی نے ظاہر نہیں کیا بلکہ "الیکٹریکل سیفٹی فرسٹ" نامی فلاحی ادارے نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ایک جانب جہاں اسکے استعمال پر خدشات کا اظہار کیا گیا ہے وہیں دوسری جانب یہ بھی کہا گیا کہ کئی الیکٹرک کمبل درست طریقے سے کام بھی نہیں کرتے۔

ان خدشات کے ظاہر کرنے کے بعد ان کمبلوں کو آن لائن سیل سے ہٹا دیا گیا ہے۔

کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ، آن لائن سے سستی مصنوعات کی خریداری لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ حکومت کو فوری طور پر آن لائن مارکیٹ پر قانونی ذمہ داری لاگو کرنا ہو گی۔

واضح رہے کہ الیکٹرک کمبل کی مانگ میں اضافے کی ایک وجہ حالیہ گیس کا بحران بھی ہے۔

الیکٹرک کمبل کے استعمال کے خطرات:

۔ الیکٹرک کمبل کا استعمال اسقاط حمل کے خطرے کو بڑھا کر حمل کے لیے مہلک نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

۔ الیکٹرک کمبل ایک برقی آلات ہیں جو بستر گھر آگ بھڑکانے کا سب سے بڑا سبب بن سکتے ہیں۔ ایسے واقعات کی ایک تاریخ ہے جہاں بجلی کے کمبلوں نے آگ لگائی اور جس سے نہ صرف لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچا بلکہ جان سے بھی ہاتھ دھونا پڑا۔

۔ مختلف پبلیکیشنز نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ الیکٹرک کمبل کا استعمال کم کریں کیونکہ یہ زیادہ گرمی کا سبب بن سکتے ہیں اور جلنا خاص طور پر ان لوگوں کے لیے مہلک ہو سکتا ہے جو ذیابیطس میں مبتلا ہیں۔

۔ بہت سارے مطالعات نے یہ قیاس کیا ہے کہ ای ایم ایف کی نمائش ہمارے جسموں کو نقصان پہنچاتی ہے، جو کینسر کا سبب بن سکتی ہے، خاص طور پر چھاتی کا کینسر اور برین ٹیومر اگر آپ اس کمبل کو زیادہ دیر تک استعمال کریں تو۔

You May Also Like :
مزید

Electric Blanket Disadvantages

Electric Blanket Disadvantages - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Electric Blanket Disadvantages. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.