کڑھائی والے کپڑے استعمال کے بعد کیسے محفوظ بنائے جاسکتے ہیں؟ جانیں 4 ایسی ٹپس جو لمبے عرصے تک ان کپڑوں کو رکھے بلکل نئے جیسا

image

کڑھائی کے کپڑے شادی بیاہ میں خواتین بنا تو لیتی ہیں مگر ان کو سنبھال کر رکھنا سب سے زیادہ مشکل اور اہم کام ہے کیونکہ ان کپڑوں میں گوٹے، تلے یا دبکے کا کام ہوتا ہے جوکہ اگر سنبھال کر نہ رکھا جائے تو خراب ہوجاتے ہیں کالے پڑنے لگتے ہیں۔ ان کپڑوں کو صرف سنبھالنا یا محفوظ رکھنا ہی مشکل نہیں بلکہ ان کو دھونا بھی ایک اہم کام ہے۔

کڑھائی کے کپڑوں کو دھونے کا طریقہ:

کڑھائی کے کپڑوں کو آپ ایک سادے پانی سے بھرے ٹپ میں ڈال دیں اور پھر اس میں صرف واشنگ پاؤڈر ڈال کر ان کو بھگو دیں۔ پھر پندرہ سے بیس منٹ بعد آپ ان کو ہاتھوں کی مدد سے رگڑیں اور دھو لیں۔

کڑھائی کے کپڑوں کو خشک کرنے کا طریقہ:

ان کو خشک کرنے کے لئے آپ ان کو ایک تولیے پر ڈال دیں تاکہ ان کا سارا پانی تولیے میں جذب ہوجائے اور یہ جلد خشک ہوجائیں۔ کیونکہ زیادہ دیر تک کڑھائی پر پانی لگنے سے کڑھائی جلد کالی پڑتی ہے۔

کڑھائی کے کپڑوں کو کس طرح رکھا جائے؟

کڑھائی کے کپڑوں کو رکھنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ان کو ہینگر میں ٹانگ کر رکھیں اور ان پر سادی پلاسٹک کی کپڑوں والی تھیلی چڑھادیں تاکہ یہ نمی کی وجہ سے بھی خراب نہ ہوں۔

پرفیوم سے کالے ہو جائیں تو کیا کریں؟

کڑھائی پر اگر پرفیوم کا استعمال کیا جائے تو وہ کالی پڑ جاتی ہے اس لئے بہتر یہ ہے کہ آپ ایسے کپڑے پہن کر پرفیوم اپنے ہاتھوں، گردن یا کلائی پر لگائیں۔ اور کپڑے رکھتے وقت ان میں چند لونگ ڈال کر بند کرکے رکھ دیں۔ ان تمام طریقوں سے یہ کپڑے خراب نہیں ہوں گے اور نہ کالے پڑیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Embroidery Waly Kapray Mehfooz Banane Ka Tarika

Embroidery Waly Kapray Mehfooz Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Embroidery Waly Kapray Mehfooz Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.