خواتین کے لئے کچن سے متعلق چند خاص ٹپس جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان اور وقت کی بھرپور بچت

image

کچن میں کھڑے ہوکر گرمی میں کام کرنا کوئی آسان بات نہیں ہے اور خواتین کو اس بات پر داد دینی چاہیئے کہ وہ گرمی ہو یا سردی ہمیشہ اور ہر وقت ہی اپنے کام کو بخوبی انجام دیتی ہیں۔ لیکن اس دوران انھیں مختلف قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جن میں سے چند ایک مسائل کا حل ہم آپ کو بتا رہے ہیں ہوسکتا ہے کہ آپ کو بھی یہ فائدہ دے سکیں:

کچن ٹپس:

فریزر میں رکھے ہوئے کباب نرم بنائیں:

فریزر میں رکھے ہوئے کباب فرائی کرتے وقت ٹوٹ جاتے ہیں لیکن نرم نہیں بنتے اس کے لئے آپ بس ایک چھوٹا سا کام کریں پین میں آئل ڈالیں اور کباب کو ایک سے دو بار پلٹ لیں اور اس کے بعد چولہا جلائیں اور جیسے فرائی کرتی ہیں ویسے کرلیں کباب نہ ٹوٹیں گے اور نہ سخت ہوں گے۔

جلے ہوئے سالن کی بو ختم کرنے کے لئے:

بعض اوقات جلدی میں کھانا بنانے کی وجہ سے سالن جل جاتا ہے اور اس کی بو بھی آنے لگتی ہے اس کے لئے آپ ایک ڈبل روٹی کا سلائس لیں اور اس کو آدھے کپ دودھ میں بھگوئیں اس کے بعد بھیگی ہوئ ڈبل روٹی کو سالن کے اوپر تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں اس سے سالن کی بو نکل جائے گی۔

جلے ہوئے توے کو صاف کریں:

سالن توے پر فرائی کرنے کی وجہ سے توا اکثر جل جاتا ہے اس کے لئے آپ توے کے کناروں پر سرف اور لیموں کے قطرے ڈالیں اور چھری کی مدد سے رگڑلیں۔ یوں آپ کو توا صاف ہوجائے گا۔

ٹوٹے ہوئے انڈوں کو ابالیں:

ٹوٹے ہوئے انڈوں کو ابالنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک چھوٹی پیالی میں المونیم فوائل لگائیں اور اس کے اندر انڈے کا مادہ رکھ کر اس کو پانی کے پیالے میں رکھ کر ابال لیں انڈہ آسانی سے ابل بھی جائے گا اور ضائع بھی نہیں ہوگا۔

سالن کی مہک کچن سے باہر نہ جائے:

کچھ لوگوں کو سالن کی مہک گھر میں پھیلنے سے چھینکیں آنے لگتی ہیں۔ اس لئے ان مشکل سے بچنے کے لئے آپ سالن بناتے وقت موم بتی جلا کر چولہے سے قریب رکھ دی جائے تو کھانے کی مہک نہیں پھیلے گی۔

You May Also Like :
مزید

Freeze Kabab Ko Naram Karne Ka Tarika

Freeze Kabab Ko Naram Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Freeze Kabab Ko Naram Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.