آلو کے چپس فریزر میں رکھو تو ٹیسٹ بدل جاتا ہے؟ اب آلو کاٹنے کے بعد بس یہ ایک کام کریں اور پورا مہینہ تازے اور کرسپی فنگر چپس کا مزہ اٹھائیں

image

اکثر گھروں میں جہاں چھوٹے بچے ہوتے ہیں وہاں خواتین ان کے لیئے چھوٹی موٹی چیزیں بنا کر فریز کردیتی ہیں جیسے کہ فرینچ فرائز، نگٹس وغیرہ اور اب تو رمضان میں بھی یہی ہوتا ہے خواتین پہلے ہی فرائیڈ آئٹم کو فریز کردیتی ہیں تا کہ افطار کے وقت جلدی جلدی کام نمٹ جائے۔

مگر بعض خواتین کی یہ شکایت ہوتی ہے کہ فریز کرنے والے فرینچ فرائز کا رنگ اور ذائقہ کچھ دنوں میں بدل جاتا ہے، اسلیئے آج ہم آپ کو بتائیں گے آلو کے چپس کو صحیح سے محفوظ کرنے کا طریقہ۔

آلو کے چپس کو محفوظ کرنے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے آلو کو دھو کر اس کے چھلکے اتار کے اسے لمبائی میں کاٹ لیں، اور 15 منٹ کیلیئے پانی میں بھگو کر رکھ دیں

۔ اسکے بعد ایک برتن میں پانی رکھیں اور اس میں 1 چمچ تیل اور 1 چمچ نمک ڈال کر ابال لیں۔ جب پانی بوائل ہونے لگے تو اس میں آلو ڈال کر 5 منٹ تک پکائیں، اسکے بعد آلو کو نکال کر چھان لیں، اور اسے کاغذ یا اخبار پر رکھ کے سکھا دیں

۔ اب ایک پیالے میں فرائیڈ چکن پاؤڈر کا ایک پیکٹ، 4 کپ کارن فلور اور آدھا کپ چکن پاؤڈر ڈال کر اچھے سے مکس کریں، پھر اس مکسچر کو آلوؤں پر اچھی طرح چھڑکیں

۔ جب سب پر اچھے سے مکسچر پاؤڈر لگ جائے تو اسے پلاسٹک بیگ میں ڈال کر بند کریں اور فریز کرلیں، ایسا کرنے سے فرینچ فرائز کا ذائقہ اور رنگ دونوں خراب نہیں ہونگے اور وہ لمبے عرصے تک چلیں گے۔

You May Also Like :
مزید

French Fries Save Karne Ka Tarika

French Fries Save Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on French Fries Save Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.