گرمی میں کھیرے کا جوس کس طرح بنائیں کہ چہرہ بھی خوبصورت ہو اور پانی کی کمی کو بھی دور کیا جاسکے

image

بچپن میں ایک اردو کی کتاب میں نظم ہوا کرتی تھی ہائے رے سردی ہائے رے سردی سارے بدن میں برف سی بھر دی۔۔۔ لیکن اب اس شدت کی گرمی ہے کہ سب کے منہ سے ہائے رے گرمی ہائے رے گرمی نکلتا ہے۔ اس بلا کی گرمی میں لوگوں کا بس نہیں چلتا کہ کیا کریں، فریج ساتھ لے کر چلیں یا ائیر کنڈیشنڈ کمروں سے باہر نہ نکلیں۔ لیکن اس کے ساتھ لوڈ شیڈنگ نے بھی عوام کو خون کے آنسو رلا دیا ہے۔ ایسے میں بے بس عوام کچھ ٹوٹکوں اور گھریلو نسخوں سے ہی اپنی زندگی کو کچھ آسان بنا سکتی ہے۔ اسی گرمی کی شدت کو قابلِ برداشت بنانے کے لئے ہم آپ کے لئے لائے ہیں ایک ایسی ڈرنک ایک ایسا فرحت بخش مشروب جو کہ آپ کو تروتازہ کر دے گا۔ اور پسینے اور گرمی سے کھوئی ہوئی توانائی بھی بحال کر دے گا۔

کھیرا 1 عدد

کھجور 5 سے 6 عدد

ادرک 1 انچ کا ٹکڑا

دھنیا کچھ پتیاں

لیموں 1 عدد

ایک بلینڈر میں کھیرا، گٹھلی نکالی ہو ئی کھجوریں، ادرک، دھنیا، اور لیموں کا رس ڈال کر اور حسبِ ضرورت پانی ڈال کراچھی طرح بلینڈ کر لیں۔ جب بلینڈ ہو جائے تو اس میں ڈھیر ساری برف بھی ڈال کر بلینڈ کریں۔ لیجیے آپ کی مزیدار سمر کولر موکٹیل تیار ہے۔۔ اس میں کھیرا آپ کو ہائیڈریٹ کرے گا، جسم کو ٹھنڈا رکھے گا، ادرک پیٹ کی تکالیف کو دور کرے گا بد ہضمی سے بچائے گا، دھنیا فوڈ پوائزننگ سے بچاتا ہے جبکہ لیموں سے ذائقے کے ساتھ ساتھ میٹا بولزم بھی اچھا کام کرے گا ،کھجور تو منرلز اور فائبر کا خزانہ ہے اس سے آپ کی کھوئی ہوئی توانائی بحال فوری بحال ہوگی۔

You May Also Like :
مزید

Garmi Se Bachne Ka Juice

Garmi Se Bachne Ka Juice - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Garmi Se Bachne Ka Juice. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.