گھر میں موجود ٹماٹر خراب ہو گئے ہیں تو انھیں پھینکیں مت بلکہ گھر کی صفائی میں استعمال کریں

image

ٹماٹر گھر بھر کی ضرورت بھی ہے اور ہمارے لئے ہر طرح سے مفید بھی ہے۔ چاہے وہ صاف ستھرے تازہ ٹماٹر ہوں یا خراب ہو جانے والے ٹماٹر۔ ان میں لائیکوپین، بیٹا کیروٹین، پوٹاشیئم، وٹامن سی، فلیونوائڈز، فولیٹ اور وٹامن ای وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ ہمارے گھریلو مسائل کا ایک عام اور سستا سا حل ہیں۔ چلیں آج آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح گھر میں فریزر میں رکھے رکھے خراب ہوجانے والے ٹماٹر بھی آپ کی مدد کرسکتے ہیں:

فائدہ:

زنگ:

اکثر کھڑکی اور دروازوں کے لاک میں زنگ لگ جاتا ہے اور جب تک اس کو رگڑ کر صاف نہ کیا جائے یہ خوب جم جاتے ہیں جس سے دروازہ کھول بند میں بھی طاقت زیادہ لگتی ہے۔ اس کے لئے آسان سا حل یہ ہے کہ جو ٹماٹر آپ کے خراب ہوگئے ہیں انھیں ایک پیالے میں ڈالیں ان کو چمچ کی مدد سے مکس کرلیں کہ پیسٹ تیار ہوجائے بس اس میں ایک چمچ بیکنگ پاؤڈر ڈال کر آپ زنگ لگی جگہ پر لگائیں اور کپڑے کی مدد سے خوب رگڑیں لیجئیے کچھ دیر میں آپ کا لاک بھی صحیح ہوجائے گا اور زنگ بھی باقی نہ رہے گا۔

چولہے پر لگی آئل کی میل:

چولہوں پر کھانا مستقل بنانے کی وجہ سے آئل کی میل لگ جاتی ہے جس کو فوری صاف کرنا آسان نہیں اس کے لئے آپ کو بہت رگڑنا پڑتا ہے۔ آپ انھی خراب ٹماٹروں کو استعمال کرکے چولہا بھی صاف کرسکتی ہیں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک چمچ نمک اور ٹماٹر کا پیسٹ مکس کرکے اس میںس رکہ ڈال لیں۔ اب اس سے چولہے کو صاف کریں اور پائیں صاف ستھرا چولہا۔

جلے ہوئے برتن:

پندرہ سے بیس منٹ تک آپ جلے ہوئے بھگونوں میں پانی ڈال کر چھوڑ دیں ساتھ ہی اس میں تھوڑا سا برتن دھونے والے صابن اور ان ٹماٹروں کا پیسٹ ڈال دیں۔ پھر رگڑلیں۔ لیجئیے جلے ہوئے بھگونے بھی صاف ہوجائیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Ghar Ki Safai Karne Ke Asan Tarike

Ghar Ki Safai Karne Ke Asan Tarike - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Ghar Ki Safai Karne Ke Asan Tarike. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.