گوشت کے بغیر ذائقہ دار حلیم کیسے بنائیں؟ شیف مبشر صدیقی نے بتایا دیگی حلیم بنانے کا زبردست طریقہ جو آج آپ کے بھی کام آئے

image

حلیم بنانے کے لیے گوشت کا استعمال تقریبً سب ہی کرتے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ گوشت کے بناء آپ کا حلیم تیار نہ ہو۔ معروف شیف مبشر صدیقی نے بتایا ایسا ذائقہ دار دیگی حلیم بنانے کا طریقہ جو بناء گوشت کے بن جائے اور ذائقہ بھی دوبالا ہو جائے۔

ٹپ :

٭ گندم اور دالوں کو اچھی طرح دھو کر اُبال لیں اور اس کو آدھے گھنٹے سے زیادہ پکنے دیجیے اس طرح گندم اور دال اچھی طرح آپس میں گھل جائیں گے اور زیادہ گھوٹنا نہیں پڑے گا۔

٭ اب ان کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں تاکہ لیس دار لوچ بن جائے۔

٭ پیاز کا مصالحہ تیار کریں اور اس میں آئل تھوڑا زیادہ استعمال کریں، تمام تر گرم مصالحہ اسی میں شامل کرکے 5 منٹ کے لیے دم دے دیں تاکہ قورمے کی طرح کا پیاز کا سالن بن جائے۔

٭ اب دالوں کے مکسچر کو اس سالن میں ڈالیں اور اچھی طرح پکنے دیجیے۔ اس کو 20 منٹ تک گھونٹ لیں اور پھر بھگار دے دیں۔

٭ لیجیے بناء گوشت کے بھی حلیم پک کر تیار ہے۔

You May Also Like :
مزید

Gosht Ke Bina Haleem Kaise Banaye Chef Mubashir Siddiqui

Gosht Ke Bina Haleem Kaise Banaye Chef Mubashir Siddiqui - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Gosht Ke Bina Haleem Kaise Banaye Chef Mubashir Siddiqui. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.