جب گلاب کی ٹہنی کو آلو پر لگایا گیا تو کیا ہوا؟ نتیجہ دیکھ کر آپ بھی حیران رِہ جائیں گے

image

گھر میں جابجا گلاب کے پھول سجے ہوئے دکھائی دیں تو جہاں ماحول معطر سا لگتاہے، وہیں یہ گھر کی سجاوٹ میں بھی اہم کردار ادا کررہے ہوتے ہیں۔ کچھ خواتین کو کچن ٹاپ یا کاؤنٹر پر گلاب کے پھولوں کی سجاوٹ پسند ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے کچن میں بھی تازہ پھولوں پر مشتمل ایک گلدستہ رکھنا پسند کرتی ہیں۔ ان تازہ پھولوں پرجب بھی ان کی نگاہ پڑتی ہے،وہ اسے دیکھ کر خوش ہوتی ہیں۔لیکن یہ خوشی دو تین دن سے زیادہ نہیں ہوتی، کیونکہ اس کے بعد وہ تازہ گلاب مرجھاچکے ہوتے ہیں اور خواتین کو انہیں ڈسٹ بن کی نظر کرنا پڑجاتاہے۔

پھولوں کے فوائد:

پھول اگر اردگرد کھِلے ہوئے ہوں تو جہاں ماحو ل کو معطر کرتے ہیں، وہیں یہ آپ کی صحت پر مثبت انداز میں اثر انداز ہوتے ہیں۔ تحقیق کے ذریعے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پھولوں کی وجہ سے انسانی ذہنی صحت بھی اچھی رہتی ہے۔ اس جدید دور میں جہاں ہر کوئی ذہنی تناؤ کا شکار نظر آتا ہے، ایسے میں ذہنی صحت کو قائم رکھنے کیلئے گھروں میں پھول رکھ لئے جائیں تو ایک تیر سے دو شکار ہوجائیں گے، ایک طرف ذہنی صحت بحال رہے گی اور دوسری طرف گھرکی سجاوٹ میں اضافہ ہوگا۔

اگر کسی خاتون کو گلا ب کے پھولوں کی سجاوٹ کرنا اچھالگتا ہے، تو ان کو ایک مسئلہ یہ درپیش ہو سکتاہے کہ گلاب کے پھول تازہ کون باقاعدگی سے لے کر آئے گا، اگر اس کا پودا خریدا جائے تو اکثر پہلی مرتبہ گلاب کھلنے کے بعد پودے سے دوسری مرتبہ گلاب کھلتے ہی نہیں ہیں، یوں بس ان میں ٹہنیاں لگی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ تیسرا مسئلہ کہ یہ پودے اتنے سستے بھی نہیں ہوتے کہ آئے دن چندگلاب کے پھولوں کی وجہ سے انہیں بار بار خریدا جائے۔ اب اتنے سارے مسائل کے بعد خواتین اس کے پودے کو خریدنے کی طرف متوجہ نظرنہیں آتیں۔ان کی اسی پریشانی کو پیش نظررکھتے ہوئے یہاں انہیں ایک آسان لیکن انوکھا طریقہ بتایاجارہاہے،جس کو اختیار کرکے وہ گلاب کے پھول ایک انوکھی چیز کی مدد سے کھِلا سکتی ہیں، یہ طریقہ کیا ہے، آئیے جانئے۔

آلو کی مدد سے گلاب کے پھول اُگانے کا طریقہ:

اس طریقے کو اختیار کرنے کیلئے کچھ گلاب کے پھول کی ٹہنیوں (وہ ٹہنیاں جس کے پھول مرجھا گئے ہوں)، کچھ آلو،پلاسٹک کی ایک بوتل، مٹی اور ایک گملے کی بھی ضرورت ہوگی۔

گلدان میں موجود وہ ٹہنیاں جن پر لگے گلاب کے پھول مرجھا چکے ہیں، انہیں نہ پھینکیں۔ اس ٹہنی کے نیچے کی جانب موجود تمام پتے نکال دیں اور مرجھائے ہوئے گلاب کے پاس سے 3سینٹی میٹر ٹہنی کی جگہ چھوڑ کر اسے کاٹ دیں۔ اگر پھول تازہ ہیں تو اسے کسی اورگلدان میں سجادیں، بس ٹہنی لے لیں۔

اب آلو کے اندرکسی بھی چیز کی مدد سے ٹہنی جتنا سوراخ کریں اور اس میں ٹہنی کو لگادیں، دیکھ لیں کہ وہ سوراخ میں جاکر ڈگمگائے نہیں اور اپنی جگہ پر قائم رہے۔ گملے میں مٹی ڈالیں، پھر اس کے درمیان میں ٹہنی والے آلو رکھیں۔ اس کے اوپر واپس مٹی ڈالیں۔ جو ٹہنیاں اوپر کی جانب موجو د ہیں، ان کے اوپر پلاسٹک کی بوتل(اسے نیچے کی جانب سے کاٹ لیں) لگادیں۔ روزانہ پانی دیتے رہیں، آپ دیکھیں گے کہ اس پرکچھ دنوں بعد کلی نکلنے کا عمل ہوگا، جوکہ بعد میں گلاب میں تبدیل ہوکر کھِل اُٹھے گی۔

نوٹ:

مندرجہ بالا طریقہ درست ہے، لیکن ہوسکتا ہے کہ کوئی آزمائے اور اسے مطلوبہ نتائج نہ حاصل ہوں، تو پھر اس کی کوئی وجہ ضرور ہوگی، آلو کی خرابی،ٹہنی میں جان نہ ہونے کی وجہ سے یا پھر مٹی کے زرخیز اور پانی باقاعدگی سے نہ دینے کی وجہ سے پھول وقت پر نہ کھِل پائے۔ اس لئے ان تمام باتوں پر ضرور دھیان دیں۔

You May Also Like :
مزید

Gulab Ke Phool Lagane Ka Tarika

Gulab Ke Phool Lagane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Gulab Ke Phool Lagane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.