ہوٹلوں میں گندے باتھ روم کو صاف کرنے کے لئے کس چیز کا استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ ہر وقت چمکدار نظر آتے ہیں؟

image

گھر کی صاف صفائی کرنا گھر کو پاک رکھنا اور جراثیم کا خاتمہ کرنا یہ ہم سب کا روزمرہ کا کام ہے اور خصوصاً فگر خواتین جو ہی رہتی ہے کیونکہ ان کے گھریلو کاموں میں باتھ روم کی صفائی بھی ایک اہم مرحلہ ہوتا ہے۔

باتھ روم اگر گندہ ہو تو آپ جتنی کوششیں کرکے گھر کی صفائی کرلیں کبھی بھی آپ کا گھر صاف نہیں رہ سکے گا جس کی اہم وجہ یہ ہے کہ وہی گندے پاؤں اور چپل بچے ادھر سے ادھر کرتے ہیں۔

آج ہماری ویب میں ہم آپ کو باتھ روم کی صفائی کا ایسا طریقہ بتائیں گے جو بہت کار آمد ہے اور فرش کو بھی چمکدار رکھتا ہے۔

طریقہ:

ایک بالٹی میں گرم پانی ڈالیں یا پھر ایک جگہ کے برابر پانی کو اچھی طرح ابال لیں کہ وہ گرم ہو جائے پھر اس میں سرف، سرکہ، سوڈا، پوٹاش ایلم یا پھٹکری کا پاؤڈر، کلورین کے کیپسول (یہ آپ کو کیمیکل کی دکان پر بآسانی مل جائیں گے) مکس کریں اور اس سے باتھ روم کو اچھی طرح رگڑ کر دھولیں۔

اس طریقے سے روزانہ اپنے باتھ روم کی صفائی کریں اس سے نہ ہی ٹائلوں کے درمیان کچرا جمع ہوگا اور نہ ہی نشانات پڑیں گے۔ ٹوائلٹ سیٹ کے اطراف میں چونکہ پانی کی وجہ سے نشانات پڑ جاتے ہیں تو یہ بھی اسی پانی سے صاف کرلیں، پانی میں نمکیات کی وجہ سے فرش پر داغ پڑ جاتے ہیں ان کو ختم کرنے کے لئے ہوٹلوں میں بھی کلورین کے کیپسول استعمال کیے جاتے ہیں لہذا وہ آپ کے گندے باتھ روم کی صفائی بھی منٹوں میں کریں گے اور خوب چمکدار بنا دیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Hotel Bathroom Cleaner

Hotel Bathroom Cleaner - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Hotel Bathroom Cleaner. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.