ٹوائلٹ ، واش بیسن صاف کرنے کا آسان ٹوٹکہ

image
بازارسے ملنے والے ٹوائلٹ کلینر بہت زیادہ تیز اور اکثر نقصان دہ ہوتے ہیں خاص طور پر جس گھر میں چھوٹے بچے ہوں وہاں یہ کیمیکل والے ٹوائلٹ کلینر استعمال کرنا خطرناک ہو سکتا ہے ۔

ٹوائلٹ کلینر میں HCLموجود ہوتا ہے جو جلد کے لیے بہت نقصان دہ ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ بھی ٹوائلٹ کلینرز میں بہت سے کیمیکل ہوتے ہیں جو آپ کی فیملی کو نقصان دے سکتے ہیں ۔

یہاں ہم آپ کو بغیر کسی بازاری ٹوائلٹ کلینر کے ٹوائلٹ صاف کرنے طریقہ بتار ہے ہیں ۔ آپ کے کچن میں ایسی بہت سی چیزیں موجود ہوتی ہے جو کہ ٹوائلٹ کلینر کا کام کرسکتی ہیں اور ان چیزوں کے استعمال سے آپ کو کوئی نقصان بھی نہیں ہوگا ۔

گھر میں ٹوائلٹ کلینر بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء درکار ہیں

بیکنگ سوڈا ۔۔۔۔۔۔آدھ کپ

سفید سرکہ ۔۔۔۔۔۔ایک کپ

ٹی ٹری آئل۔ ۔۔۔۔آدھ کپ

خوشبو والا تیل ۔۔۔۔۔۔

ایک اسپرے بوتل میں سرکہ اور تیل ملا کر رکھیں اور ٹوائلٹ سیٹ پر اسپرے کردیں ۔

پھر اس پر بیکنگ سوڈا چھڑک دیں اور پندرہ منٹ لگا رہنے دیں ۔

15منٹ بعد برش کی مدد سے صاف کریں اور صاف پانی سے دھو لیں ۔

You May Also Like :
مزید

How To Clean A Bathroom Sink

How To Clean A Bathroom Sink - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on How To Clean A Bathroom Sink. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.