جیولری صاف کرنے کے 5 آسان طریقے جو آپ کے زیورات کو بنائے بلکل نئے جیسا

image

خواتین جیولری کا استعمال تقریباً روزانہ ہی کرتی ہیں، کبھی ہاتھوں میں کنگن پہنتی ہیں، تو کبھی کانوں میں بالیاں، پیروں میں پازیب اور ہاتھوں میں انگھوٹیاں اور اس وجہ سے یہ جلدی خراب بھی ہو جاتی ہیں۔ کچھ ایسی بھی جیولری ہوتی ہے جوکہ نہ پہننے کی وجہ سے بھی خراب ہو جاتی ہے۔ آج وومن کارنر میں جانیئے کہ کیسے آپ اپنی مہنگی جیولری کو گھر میں موجود ان چیزوں سے صاف کرکے نئے جیسا چمکدار بنا سکتی ہیں۔

ٹپس:

٭سفید سرکہ:

سفید سرکہ سے ہر قسم کے زیورات کو چمکایا جاسکتا ہے بس ایک بڑے پیالے میں سفید سرکہ ڈالیں اور اپنی جیولری کو اس میں 20 منٹ کے لئے بھگو دیں۔ پھر برش سے صاف کرکے سادہ پانی سے دھو کر ٹشو کی مدد دے صاف کرلیں۔

٭ٹوتھ پیسٹ:

ٹوتھ پیسٹ صرف دانت نہیں آپ کی جیولری بھی چمکاتی ہے، ایک چمچ گرم پانی میں تھوڑی سی ٹوتھ پیسٹ شامل کر یں پھر نرم سوتی کپڑے یا برش کی مدد سے اس کو اپنی جیولری پر لگائیں اور ہلکے ہلکے رگڑیں۔ پھر صاف پانی سے دھوئیں یا گیلے کپڑے سے صاف کرلیں، لیجیئے اتنی آسانی سے جیولری صاف ہوگئی ہے۔

٭ڈسپرین:

ایک گلاس نیم گرم پانی میں دو گولیاں ڈسپرین ڈالیں اور اب اس میں اپنی جیولری کو ڈبو دیں۔ دس منٹ کے بعد نکال کر نرم کپڑے سے خشک کرلیں۔ ڈسپرین کے بلبلے ہی دراصل جیولری صاف کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

٭ المونیئم فوائل:

المونیئم فوائل کے اندر اپنی جیولری کو رکھیں اور اس پر سوڈا چھڑک کر فوائل کو بند کریں اور آدھے گھنٹے بعد فوائل میں سے جیولری کو نکال کر برش سے رگڑیں اور پانی سے دھو لیں، لیجیئے ہوگئی آپ کی قیمتی جیولری صاف۔

٭ آلو کا رس:

آلو کے دو چمچ رس میں تھوڑا سی ٹاٹری ڈال کر مکس کریں اور اس میں جیولری کو 10 منٹ کے لئے چھوڑ دیں پھر رگڑ کر صاف کریں۔

آپ بھی ان ٹپس کا استعمال کریں۔ آپ کو یہ ٹپ کیسی لگی؟ ہماری ویب کے فیس بک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے۔

You May Also Like :
مزید

Jewellery Saaf Karne Ka Tarika

Jewellery Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Jewellery Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.