کپڑے دھوتے وقت ڈسپرین کی چار گولیاں واشنگ مشین میں ڈالیں اور پھر دیکھیں کمال، نتائج دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گی

image
کپڑے کتنے ہی اچھے اور مہنگے ڈٹرجنٹ سے کیوں نہ دھو لیں ضدی داغ تو پھر بھی کہیں نہ کہیں رہ ہی جاتے ہیں اس بات کا اندازہ تو آپ کو خود بہتر ہوگا۔

مگر ضدی سے ضدی داغ ختم کرنے کا ایک اور شاندار طریقہ بھی موجود ہے۔

اور وہ خاص طریقہ ہے ڈسپرین کی صرف اور صرف تین گولیاں۔

ڈسپرین کی گولی عام سر درد میں استعمال ہونے والی ایک عام سی گولی ہے لیکن اس کے اور بھی کئی بہترین فوائد ہیں۔

چلیں ہم بتاتے ہیں کہ کس طرح آپ اس نسخے کو استعمال کریں۔۔

ٹپ:

* کپڑوں کو مشین میں ڈالنے سے پہلے جب آپ سرف ڈالتی ہیں تو اس کے ساتھ ہی تین ڈسپرین کی گولیاں پیس کر اس میں ڈال دیں۔

* اور کچھ دیر کے لیے اس کو پانی میں بھیگنے دیں تاکہ یہ اچھی طرح گھل جائیں۔

* اور اگر آپ ہاتھ سے کپڑے دھوتی ہیں تو بھی کپڑے بھگونے سے پہلے پانی میں پیس کر ڈسپرین کی تین گولیوں کو ڈال کر بھگوئیں۔

* اس طریقے سے آپ خود واضح فرق دیکھیں گی کہ کپڑوں کے ضدی سے ضدی داغ بغیر رگڑے بھی ختم ہو جائیں گے۔

* اور آپ کے کپڑے بالکل نئے جیسے ہوجائیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Kapre Machine Me Dhone Ka Tarika

Kapre Machine Me Dhone Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Kapre Machine Me Dhone Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.