کپڑے کا کالر گندا رہ جاتا ہو یا ضدی داغ صاف نہیں ہوتے ۔۔۔۔۔۔ تو کپڑوں کو گھر پر بلیچ کریں اس آسان طریقے سے جو کپڑوں کی چمک رکھے برقرار بنائے انھیں بلکل نئے جیسا

image

آج کل کپڑوں کی کوالٹی میں بھی خاصا فرق آگیا ہے قیمتیں بڑھ گئیں مگر کپڑے وہی ہلکے ہی ہیں۔

ایسے میں دو سے چار مرتبہ آپ کپڑے دھو لیں تو اگلی مرتبہ پہننے قابل نہیں رہتے کچھ تو کوالٹی خراب اور کچھ واشنگ پاؤڈر میں استعمال ہونے والے کیمیکلز اور بلیچ وغیرہ کی وجہ سے کپڑے کی میعاد کے ساتھ رنگ بھی خراب ہوجاتے ہیں۔

ذرا سا بلیچ کپڑوں کو یوں سمجھیں پرانا بنا دیتا ہے اور کوئی ضدی داغ دھبہ لگ جائے اور وہاں بلیچ لگا کر دھوئیں تو دھبہ ہٹنے کی کوئی گارنٹی نہیں یاں البتہ کپڑا گلنے کی گارنٹی پکی ہے۔

لیکن چونکہ ہم سب ہی چاہتے ہیں کہ کپڑوں کو کفایت شعاری سے استعمال کیا جا سکے ان کی دیکھ بھال کی جاسکے کپڑوں کو گلنے سے بچایا جائے مگر داغ دھبوں سے پاک بھی رکھا جائے تو اس کا ایک حل یہ ہے کہ آپ درج ذیل بتائی گئی اس آسان ٹپ کو آزمائیں جس کے لئے آپ کو کہیں دور کیمیکل والے کی دکان جانا بھی نہیں پڑے گا اور نہ اضافی خرچہ ہوگا۔

ٹپ:

• لیموں ہم سب کے گھروں میں پایا جانے والا عام سا سٹرک ایسڈ ہے جس کے بے شمار فوائد ہمیں معلوم ہی نہیں ہیں۔ بہر حال ایک کپ لیموں کا رس نکال کر اس کو کسی برنی میں جمع کرلیں۔

• اب کپڑوں میں جہاں جہاں داغ دھبے لگ گئے ہیں وہاں پر آپ لیموں کا رس چھڑک کر تھوڑی دیر چھوڑ دیں اور اچھی طرح رگڑ کر صاف کرلیں۔

• کپڑے اگر واشنگ مشین میں ڈالنے لگیں تو بلیچ کی جگہ لیموں کا رس ڈال دیں آپ کے کپڑوں کی نہ تو چمک خراب ہوگی اور نہ ہی کوئی نقصان ہوگا۔

ہے نا آسان نسخہ تو چلیں اب بارش کے موسم میں خراب ہونے والے کپڑوں کو بنا جھجھک دھوئیں اور صاف کرلیں۔

You May Also Like :
مزید

Kapron Ko Bleach Karne Ka Tarika

Kapron Ko Bleach Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Kapron Ko Bleach Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.