افطاری سے پہلے کھجور پر یہ اسم پاک دم کریں ۔۔ سعدیہ سُہیل نے گھر میں رزق کی برکت کا ایسا وظیفہ بتا دیا، جس سے رزق اور روزی دونوں میں اضافہ ہو

image

ایک زمانہ تھا جب لوگوں کے دل اور دسترخوان دونوں اتنے بڑے ہوا کرتے تھے کہ اگر کوئی بھوکا بھی آجائے تو کھالی پیٹ نہ جائے۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ جہاں لوگوں کے دل میں تنگی آگئی ہو وہیں ان کے دسترخوان بھی تنگ ہوگئے ہیں۔ اوپر سے مہنگائی اتنی ہوگئی ہے کہ ایک عام انسان اپنے گھروالوں کی کفالت صحیح طرح سے کرلے یہی بہت ہے۔

ہمارے اردگرد بہت سے ایسے لوگ ہوتے ہیں جن کے پاس 3 وقت کا کھانا بھی مکمل نہیں ہوتا، کبھی 2 وقت کا مل گیا تو کبھی 1 وقت میں ہی گزارہ کرلیا۔ ایسے افراد دوسروں سے مانگتے نہیں ہیں، اسلیئے کوشش کیا کریں کہ اپنے آس پاس موجود مستحق لوگوں کی خبر رکھا کریں، اور اس رمضان ان کی مدد کریں۔

رزق اور دولت میں برکت:

ہماری تمام مشکلوں کو حل اللّٰہ کے کلام میں موجود ہے، جو کہ ہر مسلمان کے گھر میں یقیناً ہوگا۔ اس لیئے قرآن کو سمجھ کے پڑھنا اور اس پر عمل کرنا ہم سب کیلیئے ضروری ہے۔

آج ایک چھوٹا سا عمل ہم آپ کو بتا رہے ہیں جو قرآن سے ہی نکالی گئی ایک آیت ہے۔ بس آپ کو کرنا یہ ہے کہ افطاری سے پہلے کھجور کی پلیٹ پر یہ اسمِ مبارک 41 بار پڑھ کر دم کرنا ہے، اور گھر میں سب کو یہی کھجور کھلانی ہے

وَ اللّٰهُ خَيْرُ الرّٰزِقِيْنَ (اور اللہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے)

You May Also Like :
مزید