لیموں کے 5 کرشمے جو کریں روزمرہ کے کاموں میں آپ کی بھرپور مدد اور بچائے آپ کے ہزاروں روپے

image

لیموں جو دکھنے میں چھوٹا ہوتا ہے مگر اس کے بارے میں تفصیلاً آپ جان لیں اگر تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ اس کی افادیت ہماری سوچ سے بھی بڑھ کر ہے۔ لیموں کے فوائد صحت سے لے کر گھر کی عام چیزوں کو صحیح کرنے تک بے شمار ہیں۔ لیموں میں موجود سٹرک ایسڈ، پوٹاشیم، فولاد، فاسفورس اور وٹامن اے اور ای بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جوکہ ہمارے لئے فائدہ کا باعث بنتا ہے۔

آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ کس طرح لیموں ہماری روزمرہ زندگی کے معملات میں مدد کرتا ہے ۔

فوائد:

المونیم کے برتن:

کچھ لوگوں کے گھر تو صاف ہوتے ہیں مگر پتیلیاں اتنی ہی گندی ہوتی ہیں جو دیکھ کر کراہت آنے لگتی ہے۔ اس لئے اگر آپ کے گھر میں بھی یہی ہے تو صرف ایک لیموں کو کاٹ کر اس کو اچھی طرح سے پتیلی پر رگڑیں اور روزانہ کھانا بنانے کے بعد اس طرح سے صاف کریں گی تو جلد ہی جلے ہوئے تمام نشانات ختم ہوجائیں گے اور آپ کے برتن چمک جائیں گے۔

کیڑے بھگائیں:

لیموں کا رس فرش اور گھر کے کونوں میں چھڑک دیں اور لیموں کے چھلکے کے چھوٹے ٹکڑے کرکے کچن یا گھر کے باہر والے دروازے کے گرد رکھ دیں، چیونٹیاں، لال بیگ یا ہو کوئی کیڑے سب بھاگ جائیں گے۔

مائیکرو ویو کی صفائی:

مائیکرو ویو کے اندر چکنائی جم گئی ہے تو تین چائے کے چمچ لیموں کے رس کو ڈیڑھ کپ پانی میں مکس کرکے مائیکرو ویو میں رکھ دیں اور پانچ سے دس منٹ تک چلائیں لیجئیے ہوگیا صاف آپ کو مائیکروویو بھی۔

مسوں کے لئے:

مسوں کا فوری علاج کہیں نہیں ہے ان کو ہلکا اور کمزور کرنے کے لئے سستا اور آسان طریقہ روئی کی مدد سے لیموں کو رس متاثرہ جگہ پر لگانا ہے۔ لیموں کی تیزابیت مسوں کو ہلکا کرسکتی ہے اور کم ہونے کی صورت میں ختم بھی ہوجائیں گے لیکن فوری ختم نہ ہوسکیں گے۔

شاور اور نلکے صاف کریں:

شاور پر پانی کے دھبے پڑ جاتے ہیں جوکہ بدنما لگنے لگتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ شاور کے سوراخ بھی جلد بند ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے پانی کم آتا ہے۔ اس لئے ایک لیموں کاٹ کر اس کو اچھی طرح شاور پر رگڑیں اور جہاں جہاں نلکوں پر پانی کے داغ دھبے پڑگئے ہیں وہیں سے رگڑیں۔ لیجئیے پانی بھی زیادہ آئے گا اور شاور بھی دوبارہ نئے جیسا ہوجائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Limboo Ke 5 Istemal

Limboo Ke 5 Istemal - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Limboo Ke 5 Istemal. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.