مسور آلو پلاؤ اتنا مزیدار اور لذیز جس کی ترکیب بھی بہت آسان اور گھر والے چاہیں بھی اس کو کھانا بار بار

image
بریانی بہت کھا لی، اب کریں چاول کا ذائقہ تبدیل مگر لذت ڈھیروڈھیر۔ بنائیں مسور آلو پلاؤ جو ایک بار کھائے وہ کھاتا ہی رہ جائے!

طریقہ:

٭ چاولوں کے پتیلے میں ایک کپ آئل ڈال کر چولہے پر رکھیں ایک بڑی پیاز کاٹیں اور اس کو لال ہونے دیں، پھر دو تیز پتے، دار چینی، چارثابت کالی مرچ، ایک الائچی، تین چمچ لال پسی ہوئی مرچ، دو چمچ نمک، کٹے ہوئے ٹماٹر، ایک چمچ زیرہ، ایک چمچ دھنیا پاؤڈر اور ادرک لہسن لا پیسٹ ڈال کر تین منٹ تک اچھی طرح پکا کر مصالحہ بنائیں۔

٭ دوسری طرف آپ آلو کاٹ کر دھو لیں، چاولوں کو بھگو دیں۔ مسور کی دال دھو کر ابال لیں۔ ہری مرچیں دھوکر پیٹ چاک کر لیں، ایک لیموں چھلکوں سمیت کاٹ لیں۔

٭ مصالحہ تیار ہونے پر پہلے آلو ڈال کر پکائیں، ابلی ہوئی مسور اور آخر میں بھیگے ہوئے چاول ڈال کر اوپر کٹی ہوئی مرچیں اور لیموں ڈال کر دم دے دیں۔ لیجئیے ہوگئی آپ کا مسور آلو پلاؤ تیار۔

ضروری ٹپس:

٭ مسور کو پہلے ہلکا سا ابال لیں، کہ کچی نہ رہے۔

٭ آلوؤں کو فرائی کر کے بھی ڈال سکتی ہیں۔

٭ چاولوں کو صحیح سے بھگوئیں۔

You May Also Like :
مزید

Masoor Ki Daal Ka Pulao Banane Ka Tarika

Masoor Ki Daal Ka Pulao Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Masoor Ki Daal Ka Pulao Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.