مشہور شیف روٹیوں کو نرم اور تازہ رکھنے کے لئے کیا کرتے ہیں؟ جانیئے 5 قسم کی روٹیاں بنانے کا آسان طریقہ

image

روٹی کھائے بغیر پیٹ نہیں بھرتا اور نہ کھانا کھانے کا مزہ آتا ہے جب تک روٹی نہ کھالی جائے۔ روٹی کے شوقین لوگ باہر سے زیادہ گھر کی بنی روٹی کھاتے ہیں مگر بعض اوقات نان یا سپیشل رومالی روٹی کھانے کا۔ ہے دل کرتا ہے جن کو گھر میں بنانے کا طریقہ آج ہماری ویب میں بتانے جا رہے ہیں جانیئے 5 طرح کی روٹی گھر میں بنانے کا آسان طریقہ اور گھر والوں کا دل جیت لیں :

رومالی روٹی:

آٹے کو گوندھ کر رکھ لیں اور اس کے اوپر گیلا رومال ڈھک کر بیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں پھر پیڑا بنائیں اور روٹی کو روٹی کو سیک لیں جیسے جیسے روٹی پھولتی جائے ویسے ویسے رومال کی مدد سے اس کو چسپاں کرتی رہیں لیجیئے رومالی روٹی بن کر تیار ہے۔

نان:

آٹا گوندھنے وقت اس میں سوڈا تھوڑا سا بیکنگ پاؤڈر اور چٹکی بھر نمک دو چمچ دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے آٹا گوندھیں اور پیڑہ بنانے کے بعد اس پر آئل کا چھینٹا مار دیں پھر توے کی ایک جانب روٹی ہلکی آنچ پر رکھ کر پکائیں اور دوسری جانب سے پکانے کے لئے توے کو اٹھا کر الٹا کرکے روٹی سیک لیں۔

گول روٹی:

گول روٹی بنانے کے لئے آپ آٹھ کو بیل لیں اور پھر کسی گول پلاسٹک کے چوکور کونے والے پیالے کی مدد سے اس کو کاٹ لیں لیجیئے تیار ہے آپ کی بالکل گول روٹی۔

بیسنی روٹی:

بیسن کو آٹے میں ملا کر نمک، کارن فلور اور اجوائن پاؤڈر ڈال کر مکس کریں اور پھر روٹی بنا کر سیک لیں، لیجیئے مزیدار بیسنی روٹی پک کر تیار ہے۔

ایرانی روٹی:

ایرانی روٹی بنانے کے لئے آٹا گوندھتے وقت اس میں تھوڑا سا گھی اور بادام کا آٹا شامل کرلیں اور روٹی بنالیں لیجیئے مزیدار روٹی پک کر تیار ہے۔

You May Also Like :
مزید

Roti Banane Ke 5 Tarike

Roti Banane Ke 5 Tarike - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Roti Banane Ke 5 Tarike. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.