کیا آپ صابن کے یہ انوکھے استعمال جانتے ہیِں؟

image
یقیناً صابن تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا بلکہ روزمرہ میں ہاتھ یا منہ دھونے کے لیے استعمال بھی کیا ہوگا؟ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ جلد صاف کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ٹکیہ کیا کچھ کرسکتی ہے؟ ہوسکتا ہے آپ کو یقین نہ آئے مگر صابن مکھیاں گھر سے دور رکھ سکتے ہیں، سلائی آسان بنا سکتے ہیں اور بھی بہت کچھ ایسا کرسکتے ہیں جس کا تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔ تو یہاں اس کے ایسے ہی فوائد جانیے جو آپ کو دنگ کردیں گے۔

بدبو دار جوتوں کی بو دور کرے

اگر جوتوں میں بو بس گئی ہے تو پیکٹ میں بند صابن کی بار کو اس کے اندر رکھ دیں اور رات بھر کے لیے چھوڑ دیں، صبح وہ بو غائب ہوچکی ہوگی۔

لباس سے بو دور کریں

اپنے کپڑوں کو گرمیوں میں بو سے بچانا چاہتے ہیں تو الماری میں پیکٹ میں بند صابن کی ٹکیہ رکھ دیں، وہ بو تو دور کرے گی ہی ایسے کیڑوں کا خاتمہ بھی کردے گی جو اسے نقصان پہنچا سکتے ہو۔

کیڑوں کے کاٹنے سے ہونے خارش دور کرے

اگر کسی کیڑے نے کاٹ لیا ہے اور جلن محسوس ہورہی ہے خصوصاً سونے کی کوشش کے دوران، تو صابن کی ایک بار کو متاثرہ حصے پر رکھیں اور رگڑیں، جلن میں فوری ریلیف محسوس ہوگی۔

سلائی آسان بنائے

کچھ اقسام کے کپڑوں سے سوئی کو گزارنا مشکل ہوسکتا ہے تو اسے آسان بنانے کے لیے سلائی سے پہلے سوئی کو صابن میں گھونپ دیں۔

زپ ٹھیک کریں

اگر زیپ پھنس گئی ہے تو اسے ٹھیک کرنے کے لیے صابن کو اس پر رگڑیں اور بس۔

انگلی میں پھنس جانے والی انگوٹھی نکالیں

اگر انگلی میں انگوٹھی پھنس گئی ہے اور تکلیف کا احساس ہورہا ہے تو اسے نکالنے کے لیے صابن کو انگلی پر رگڑیں اور پھر دھولیں، انگوٹھی پھسل کر نکل جائے گی

You May Also Like :
مزید

Sabun Ke Anokhe Istemal

Sabun Ke Anokhe Istemal - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Sabun Ke Anokhe Istemal. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.